پاکستان کرکٹ ٹیم میں محمد عرفان سب سے زیادہ لمبے قد والے میڈیم فاسٹ بولر مشہور ہیں۔ سلیبریشن کے دوران انھیں ہاتھ ملانے کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کو چھلانگ لگانا پڑتی تھی۔جبکہ اب جو پاکستان کو لمبے ترین بولر ملے ہیں ان کو ہاتھ ملانے دوبارہ کھلاڑیوں کو وہی تگ و دو کرنی پڑے گی۔

نجی چینل کے مایاناز صحافی شعیب جٹ نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایک نئے لمبے قد کے فاسٹ بولر محمد عاصم کو ویلکم کرتے ہوئے انھیں بنگلہ دیش کے خلاف جونئر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اور ساتھ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد عاصم کے بارے میں بتایا کہ”6.9 فٹ قد کے محمد عاصم 140 سپیڈ سے گیند کراتے ہیں۔ لمبے قد کے بولر محمد عاصم انڈر 19 میں فاسٹ بولر کے طورپر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا، دوسرا ون ڈے چار اور آخری سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد 10 اپریل سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں