شب برات کے حوالے سے ایک بہت ہی خاص عمل پیش کیا جارہا ہے انشاء اللہ اس کو کرنے سے آپ اللہ پاک سے جس چیز کی دعا مانگیں گے جس چیز کی طلب کریں گے اللہ پاک آپ کی ہر جائز حاجات کو ہر مقصد کو پورا فرما کر آپ کی دعا کو پورا فرما کر انشاء اللہ آپ کو وہ سب کچھ عطا فرمادیں گے-جو آپ اللہ پاک سے آج کے اس بہت ہی مبارک رات میں مانگیں گے شعبان المعظم کی مقدس اور بابرکت راتوں میں سے ایک شعبان المعظم کی پندرہویں رات ہے جسے ہم شب برات کے نام سے جانتے ہیں-

آپ لوگ بھی اس رات کے بارے میں جانتے ہوں گے بچے بچے سے لے کر بڑے سے بڑے فرد تک ہر کوئی شب برات کو بڑی آسانی کے ساتھ پہچان لیتا ہے اور جان جاتا ہے کہ یہ رات بہت ہی برکتوں والی رات ہے لیکن اس رات میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو عبادت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو یا د کرتے ہیں لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس رات کو سو کر گزار دیتے ہیں یا آتش بازی کر نے میں گزار دیتے ہیں اور اللہ پاک کی عبادت نہیں کرتے البتہ وہ بندے بڑے ہی خوش قسمت ہوتے ہیں خوش نصیب ہوتے ہیں جو اس رات کو پالیتے ہیں اور اس رات کی قدر کرتے ہیں میرے اور آپ کے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے-

جب شعبان کی نصف رات آجائے آدھی رات آجائے تو تم اس رات میں قیام کیا کرو اور اس کے دن کے یعنی پندرہویں تاریخ کا روزہ رکھا کرو اس لئے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ سورج غروب ہونے سے لے کر فجر کا سورج طلوع ہونے تک بہت ہی قریب کے آسمان پر نزول فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ کیا ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا جس کی میں مغفرت کروں کیا ہے کوئی مجھ سے رزق کا طالب کہ میں اس کو رزق عطا کروں کیا ہے کوئی ایسا جو کسی مصیبت یا بیماری میں مبتلا ہو کہ میں اس کو عافیت عطا کروں کیا ہے کوئی ایسا میرے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ پاک برابر یہ آواز دیتے رہتے ہیں-

اپنے بندوں کو پکارتے رہتے ہیں اپنے بندوں کو بلاتے رہتے ہیں کہ کیا ہے کوئی ایسا کیا ہے کوئی ایسا یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا ہے ۔ اس رات کو سورۃ البقرہ کاآخری رکوع (امن الرسول )سے لے کر آخر تک اکیس مرتبہ پڑھنے سے امن و سلامتی حفاظت جان و مال حاصل ہو گی ۔پندرھویں شعبان کو نفلی روزہ رکھیں اس کی بڑی فضیلت ہے۔صلوۃ الخیر:۔ جو شخص اس رات میں سو رکعت نماز نفل پڑھے ہر رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃ الاخلاص 11 بار پڑھے اس کے متعلق حضور ؐ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ایک سال تک اس کا کوئی گن اہ نہ لکھو بلکہ نیکیاں ہی لکھتے رہو اس کو صلٰوۃ الخیر کہتے ہیں ۔اس رات میں صلٰوۃ التسبیح بھی پڑھیں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں