اگر آپ قرض واپس نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں کسی نے آپ سے قرض لیا اب واپس کرنے کا نام نہیں لے رہا یا نہیں لے رہی تو بس آپ نے پورے یقین کے ساتھ اللہ پاک کی رحمت سے باامید ہو کر اللہ پاک کے ان ناموں کا ورد کرنا ہے تو انشاء اللہ عزوجل میرے رب نے چاہا تو قرض دار خود آکر آپ کا تمام قرض آپ کو واپس کرے گا ۔پورے یقین کے ساتھ آپ نے اس وظیفہ کو کرنا ہے ۔نماز کی پابندی کرنی ہے پانچ وقت کی نماز ادا کیا کریں جب بھی کوئی بھی وظیفہ کریں پانچ وقت کی نماز بھی ادا کیا کریں کیونکہ نماز بھی ایک بہت بڑا کامل وظیفہ ہے کوئی بھی پریشانی آجائے کوئی بھی مصیبت آجائے دکھ ہو نماز کی پابندی کرتے رہا کریں قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہا کریں تو انشاء اللہ عزوجل وہ دکھ وہ پریشانی وہ مصیبت دور ہوجائے گی تو جب بھی کوئی بھی وظیفہ کرنا ہے اور آج کا جو وظیفہ ہے اس میں آپ نے نماز کی بھی پابندی کرنی ہے گناہوں سے اپنے آپ کو بچانا ہے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی ہیں مزید شرائط آپ کا تلفظ ٹھیک ہونا چاہئے۔

یہ چند شرائط ہیں جو درج کردی گئی ہیں اگر آپ ان پر عمل کریں گے تو انشاء اللہ اس وظیفے کی تمام برکات ہمیں ملیں گی ۔اگر کوئی شخص آپ کا قرض واپس نہ کررہا ہوتو آپ نے اللہ تعالیٰ کے یہ تین اسمائے مبارکہ کو بالکل توجہ سے ذہن نشین کرلیجئے گا اور اپنے تلفظ کو ٹھیک طرح سے ادا کیجئے گا اسمائے مبارکہ یہ ہیں یا اللہُ یافَتَّاحُ یَاجَامِعُ ان تینوں اسمائے مبارکہ کو آپ نے ہر نماز کے بعد صرف اور صرف سو مرتبہ پڑھنا ہے اور جب آپ نے ان اسمائے مبارکہ کو پڑھنا ہے تو اول و آخر کم از کم تین تین مرتبہ میرے اور آپ کے پیارے آقا مدینے والے مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک بھی پڑھنا ہے درود پاک آپ کوئی سابھی پڑھ سکتے ہیں درود ابراہیمی اگر آپ کو صحیح آتا ہے آپ کا تلفظ ٹھیک ہے تو آپ درود ابراہیمی پڑھ لیجئے نہیں تو جو درود پاک آپ کو صحیح آتا ہے آپ کا تلفظ ٹھیک ہے وہی درود پاک آپ پڑھیں۔کیونکہ تلفظ کا ٹھیک ہونا نہایت ہی ضروری ہوتا ہے ۔ عمل بالکل ہی آسان ہے ہر نماز کے بعد سب سے پہلے آپ نے تین مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے پھر ان تینوں اسمائے مبارکہ کو یا اللہ یا فتاح یا جامعُ کو ایک سو مرتبہ پڑھ لیجئے اور اس کے بعد پھر پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر تین بار درود پاک پڑھ لیجئے تو پورے دن میں ہم نے صرف پانچ سو مرتبہ ان اسمائے مبارکہ کو پڑھنا ہے تو اس کی برکتوں سے اللہ پاک کے فضل وکرم سے قرض دار ہمارا قرض خود آکر ہمیں واپس کرے گا بس پورے یقین کے ساتھ پوری توجہ کے ساتھ اللہ پاک کی رحمت سے باامید ہوکر اس وظیفے کو کیجئے گا۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں