جمعہ کے فضائل با کثرت ہیں ان میں سے کچھ ذکر کر رہے ہیں۔ جمعہ کا خصوصاً ذکر ہے جو اس کی فضیلت ظاہر کرتا ہے-اللہ فر ما تا ہے سورۃ جمعہ آیت نمبر نو میں اے ایمان والو۔ جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جا نو۔ ایک حدیث میں روایت ہے محبوب ِ خدا ﷺ نے فر ما یا کہ جمعہ کا دن دنوں کا سردار ہے اور اللہ کے نزدیک سب سے بڑا ہے اور وہ اللہ کے نزدیک عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر سے بھی بڑا ہے اس میں پانچ خصلتیں ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے اسی میں آدم ؑ کو پیدا کیا ۔ اور اسی میں زمین پر انہیں اتارا اور اسی میں انہیں وفات دی اور اس میں ایک ایسی ساعت ہے کہ بندہ اس وقت جس چیز کا سوال کر ے وہ اسے دے گا جب تک حرام کا سوال نہ کرے۔ اور اسی دن میں ق ی ا م ت قائم ہو گی کوئی فرشتہ مقرب اور آسمان و زمین اور ہوا اور پہاڑ اور ایسا نہیں کہ جمعہ کے دن سے ڈرتا نہ ہو۔ اگر آپ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھے ہوں یا جہاں آپ نے عصر کی نماز ادا کی ہے وہیں بیٹھے ہوئے یہ درود شریف ایک سو بار پڑھ لیں تو انشاء اللہ آپ کو یہ چالیس فوائد حاصل ہوں گے۔
جو میں آگے بتانے جا رہا ہوں خواتین اپنے اپنے گھروں میں یہ درودِ شریف کو پڑھ سکتے ہیں اور مرد حضرات مسجد میں یا جس جگہ وہ نمازِ عصر ادا کر رہے ہیں وہیں پر بیٹھے ہوئے یہ درودِ شریف سو مرتبہ روضہ رسول ﷺ کو تصور میں رکھتے ہوئے آنکھیں بند کر کے یہ درود ِ شریف پڑھیں تو انشاء اللہ بے شمار فائدوں کے ساتھ ساتھ یہ چالیس فوائد بھی حاصل ہوں گے جو معتبر حدیثوں سے ثابت ہیں جو رسول ِ پاک ﷺ سے محبت اور ذوق و شوق کی بنا پر پڑھے گا بے شمار بر کتیں پائے گا ۔
درودِ شریف یہ ہے۔ اللھم صلی علی محؐد النبی الا می و علی الہ وسلم تسلیمایہ درودِ شریف آپ نے عصر کی نماز کے بعد جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھ کر ذہن میں روضہ رسول ﷺ کو لا نا ہے اور یہ تصور کر نا ہے کہ آپ وہاں پر کھڑے یہ نبی کریم ﷺ پر نظرانہ پیش کر رہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ آپکو یہ پڑھتے ہی بے شمار فائدوں کےسا تھ ساتھ یہ چالیس فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کے پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ اپنی تین ہزار رحمتیں اتارے گا ۔ اس پر دو ہزار بار اپنا سلام بھیجے گا۔ پانچ ہزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھے گا۔ اس کے پانچ ہزار درجے بلند کر ے گا۔