دعا بھی ایک عبادت ہے اور دعا سے ہی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ۔دعا کی فضیلت، اہمیت اور مشروعیت وترغیب کے بارے میں سب سے پہلے ہم اللہ رب العزت کی مقدس کتاب میں وارد ہونے والی آیات کریمہ کا ذکر کریں گے ۔پھراس سلسلہ میں سنت مطہرہ سے صحیح احادیث بیان کریں گے ۔دعا کی فضیلت و ترغیب میں وارد آیات کریمہ: میں اپنے بندوں سے بے حدقریب ہوں: جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں توکہہ دیجیے میں قریب ہی ہوں،ہر پکارنے والے کی پکار کو قبول کرتا ہوں۔ سیدنا ابوذر غفاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں ہی کھلاؤں، پس تم سب مجھ ہی سے کھانا مانگوتاکہ میں تمہیں کھلاؤں۔ اے میرے بندو! تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جسے میں ہی پہنا دوں، سو تم مجھ ہی سے لباس طلب کرو تاکہ میں تمہیں پہنا دوں ۔ اے میرے بندو! اگر تمہارے پہلے اور پچھلے ، تمہارے جن اور انسان سب ایک ہی میدان میں جمع ہو جائیں اور سب مل کر مجھ سے سوال کریں اور میں ہر سوال کرنے والے کو اس کی طلب کے مطابق عطا کردوں-

تو میرے خزانے میں سے اتنی بھی کمی نہیں ہو گی جتنی ایک سوئی کو سمندر میں ڈبونے سے اس کے پانی میں کمی ہوتی ہے۔سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ نے فرمایا:کوئی بھی مسلمان جب کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گن اہ اور قطع رحمی کی بات نہ ہو تو ایسے شخص کو 3میں سے ایک چیز ضرور عطا کردی جاتی ہے : یا تو اس کی دعا فوری طور پر قبول کرلی جاتی ہے، یا اس دعا کو آخرت کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے ، یا اس دعا کے باعث کسی ایسی ہی آنے والی مصیبت کو ٹال دیا جاتا ہے۔سیدنا انس ؓ نبی کریم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اے ابن آدم 4 چیزیں ہیں : ایک میرے لیے ہے ، ایک تمہارے لیے، ایک میرے اور تمہارے درمیان اور ایک تمہارے اور میرے بندوں کے درمیان ہے۔ جو چیز میرے لیے ہے وہ یہ ہے-

کہ تم صرف میری ہی عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، جو چیز تمہارے لیے ہے وہ یہ ہے کہ جو اچھا کام بھی تم کرو گے تمہیں اس کی جزا ملے گی، جو چیز میرے اور تمہارے درمیان ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا کام دعاکرنا ہے اور میرا کام اسے قبول کرنا ہے، اور جو چیز تمہارے اور بندوں کے درمیان ہے وہ یہ ہے کہ تم ان کے لیے بھی وہی کچھ پسند کرو جو اپنے لیے پسندکرتے ہو۔آج کا وظیفہ آپ نے اول وآخر درود شریف پڑھ کر درمیان کے اندر آپ نے اللہ تعالیٰ کے 3نام یارزاقُ،یاغفورُ،یاکریم 41مرتبہ ان کا ورد کرنا ہے ۔آپ نے ان تین ناموں کو ایک تصور کرکے پڑھنا ہے انشاء اللہ آپ کی تمام پریشانیاں تکلیفیں دوہوجائیں گی رزق کے دروازے کھل جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں