فجر کی نماز کے پانچ بڑے فائدے آپ کو بتاتے ہیں ۔ اس کے پانچ بڑے فائدے کونسے ہیں؟ فجر کی نماز کا پہلافائدہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس آدمی نے فجر کی نماز پڑھ لی۔ وہ اللہ پا ک کی ذمہ داری میں آگیا، اس نما ز کی وجہ سے بندہ اللہ پاک کی ذمہ داری میں آجاتا ہے۔ اور بندے کے دن کے تمام کا م آسان ہوجاتے ہیں دن آسانی کے ساتھ گزرتا ہے دن مشکلات کم ہوجاتی ہیں۔ بندے کے اوپر اللہ پاک کی رحمت ہوتی ہے۔ فجر کی نماز کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس آدمی نے عشاء کی نماز باجماعت پڑھ لی تووہ بندہ ایسے ہیں جیسے اس نے آدھی رات نماز پڑھی اور فرمایا: کہ جس آدمی نے فجر کی نماز بھی باجماعت پڑھ لی-

وہ بندہ ایسے ہےجیسے اس نے ساری رات نماز پڑھی تو کتنی بڑھی خوشخبری ہے کہ بندہ رات کو سوئے اور صبح اٹھ کر کچھ وقت کے لیے اللہ پاک سامنے کھڑا ہوجائے اورفجر کی نماز پڑھ لے تو اس پر اللہ پاک کتنا بڑا ثواب دیتا ہے پوری رات نماز پڑھنے کا ثواب۔ فجر کی نماز کا تیسرا بڑافائدہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: فجر کی دوسنت رکعتیں دنیا اور دنیا میں جو کچھ بھی ہے اس تمام سے بہترہیں ۔ ہم اس دنیا کے لیے ہی نماز کو چھوڑدیتے ہیں ۔ لیکن اللہ پاک کے نبی کریم ﷺ کیا فرمارہے ہیں۔ کہ فجر کی دو رکعتیں دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے بہتر ہیں۔ تو دنیا کی کیا حیثیت ہے اس دنیا کی وجہ سے ہمیں نماز نہیں چھوڑنی چاہیے۔ فجر کی نماز کا چوتھا بڑافائدہ یہ ہے کہ اللہ پاک کے نبی ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس دن اور رات کے فرشتے آتے ہیں۔ اور یہ فرشتے فجر اور عصر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں اور پھر یہ فرشتے اوپر جاتے ہیں اللہ پاک کے پاس جاتے ہیں۔

اللہ پاک سب جانتا ہے لیکن پھر بھی دن اور رات والوں فرشتوں سے پوچھتا ہے کہ جب تم میرے بندے کے پاس سے آئے تو تم نے اس کو کس حالت میں چھوڑا فرشتے کہتے ہیں کہ اے اللہ ! تیرا بندہ نماز پڑھ رہا تھا فجر کی نماز اس نے پڑھی کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو فجر کی نماز بڑی پابندی کے ساتھ پڑھتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ پاک کو بتاتے ہیں کہ اے اللہ ! ہم تیرے بندے کے پاس ایسی حالت میں آئے ہیں کہ وہ نماز پڑ ھ رہا تھا تیرے سامنے جھکا ہوا تھا۔ فجر کی نماز کا پانچواں بڑا فائدہ یہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے دعا فرمائی کے اے اللہ ! میری امت کے لیے صبح کے وقت میں برکت دے ۔ جن لوگوں کے لیے اللہ کے نبی ﷺ برکت کی دعا فرمائے وہ لوگ کتنے ہی خوش قسمت ہیں اگر کوئی مرد یا عورت فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے کام شروع کرتا ہے۔ تو اللہ پاک ان کو برکتیں عطا کرتا ہے اس لیے اللہ کے پیارے نبی کریم ﷺ نے برکت کی دعا فرمائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں