نیوز اپڈ یٹ ! اللہ کو محسن اور مخلص لوگ بے حد پسندہیں،یہی وہ لوگ ہیں جن کی دعاوں میں برکت ہوتی ہے اور وہ مستجاب ہوتی ہیں۔میں نے اب تک دیکھا ہے اور یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جو لوگ اللہ سے خلوص نیت سے مانگتے ہیں چاہے وہ مادی ہو یا روحانی معاملہ،اسکو ملا ہے۔ایسے لوگوں کو میں نے سورہ اخلاص کا ذکر کرتے دیکھا ہے ۔میرے مرشد کریم کا فرمان ہے
کہ جو لوگ روزانہ تین سو بار سورہ اخلاص چالیس روز تک پڑھتے ہیں ،پاکیزگی قائم رکھتے ہیں۔ان میں بزرگی پیدا ہوجاتی ہے۔ وہ اپنے شعبہ میں کامیاب ترین ہوتے ہیں۔ایک بار میں نے ایک بینک افسر کو یہ عمل کرنے کے لئے کہا جو اس وقت سخت عتاب میں تھا،اس کے بقول ابھی اس نے تین دن ہی یہ وظیفہ کیا تھا کہ اسکا مسئلہ حل ہوگیا۔ایک طالب علم سے کہا تو جو امتحان میں فرسٹ آگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ’’ جو شخص اس پوری سورۃ کو دس مرتبہ پڑھ لے گا ، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک محل تعمیر کر دے گا‘‘ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا ’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ رب العالمین اس سے بھی زیادہ اوراس سے بھی اچھا دینے والا ہے۔‘‘ سورہ اخلاص پڑھنے والے بیماریوں اور عداوتوں سے محفوظ رہتے ہیں،میاں بیوی میں محبت بڑھ جاتی ہے،رشتوں میں اخلا ص پیدا ہوجاتا ہے،مندا چل رہا ہوتو کاروبار بڑھ جاتا ہے۔جو سورہ اخلاص کا وظیفہ کرتا ہے اسے زندگی کی بڑی کامیابیاں مل جاتی ہیں