پیارے حبیب ﷺ کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اسی لیے اس مہینے میں پیارے حبیب ﷺ پر درود سلام بھیجیں ۔سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا :میری قبر کو عبادت گاہ نہ بناؤ ، مجھ پر درود بھیجو ، بلا شبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے ، چاہے تم جہاں رہو(ابوداؤد)۔سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے ۔

جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا (ترمذی) حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲؐ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے ، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔ آج ہم آپ کیساتھ شعبان کے پہلے 15 دن کا وظیفہ بتائیں گے کہ اگر آپ اس عمل کو ماہ شعبان کی 15تاریخ تک کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ پر ضرور مہربان ہوگا ۔ ماہ شعبان کے دو سے تین گزر گئے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں آپ اس عمل کو شروع کرسکتے ہیں۔بہت آسان عمل ہے اس عمل کے کرنے سے اللہ تعالیٰ آپ کی ہر حاجت کو پورا کرے گا۔ ہر خواہش کو پورا کرے گا ہر نیک دلی مراد کو پورا کرے گا ۔ ہر دعا کو سنے گا اور قبول فرمائے گا ۔ اس عمل کو آپ ہزار حاجات کے واستے بھی کرسکتے ہیں ۔ماہ شعبان کے پہلے پندرہ دن میں اتنی برکت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے جو دعا بھی کریں گے

اللہ تعالیٰ آپ کی ہر حاجت کو سنے گا اور قبول کرے گا۔ کیونکہ شعبا ن کے پہلے پندرہ ان میں اتنی برکت ہوتی ہے ان دنوں میں اللہ تعالیٰ سے جو مانگیں وہ مل کر رہے گا۔ کیونکہ پندرہ شعبان والے دن تقدیر کا فیصلہ بارگاہ الٰہی میں ہوتا ہے ۔ ہمارے نامہ اعمال بارگاہ الٰہی میں پیش کیے جاتے ہیں۔ جتنی دلی خواہشات ہونگی انکی لسٹ فرشتے بناتے جائیں گے ۔ جب پندرہ شعبان والے دن بارگاہ الٰہی میں ہماری لسٹیں پیش کی جائیں گی تو اللہ تعالیٰ نے جب لسٹ کو دیکھنا ہے تو ہر دعا قبول کرے گا کہ میرے فلاں بندے کو یہ حاجت ہے یہ خواہش ہے جب ہماری حاجات اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کی جائیں تو رب کریم ہمار ے دلوں کے حال جانتا ہے کیا پتا ہماری تقدیر میں لکھا ہو کہ یہ بندہ مجھ سے مانگے گا تو میں اسے عطا ء کروں گا ۔آپ نے روزانہ دو رکعت نوافل نماز حاجت کے پڑھنے ہیں ۔

نوافل اس طرح ادا کرنے ہیں کہ سور ۃفاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورۃ الکافرون پڑھنی ہے اور دس مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے ۔دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کرنی ہے ۔ پھر سلام پھیر کر اسی جگہ بیٹھ جانا ہے دس مرتبہ آپ نے درود پاک پڑھنا ہے اور اس آیت مبارکہ کو ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النارآپ نے روزانہ ہر نماز کے بعد 100مرتبہ پڑھنا ہے پھر اس کے 100مرتبہ استغفراللہ کا ورد کرنا ہے اور113مرتبہ یا غنیُ ، یارزاقُ کا ورد کرنا ہے اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ کر بارگاہ الٰہی دعا کرنی ہے تو آپ نے دعا اس طرح کرنی ہے کہ اس عمل کو خالص دعا خوشنودی کیلئے شروع کیا ہے ۔مجھے اپنی رضا میں راضی فرما کہ تیرے نبیﷺ کے فرمان کے مطابق اس مہینہ کی عبادت کررہا یا رہی ہوں اس عبادت کو بارگاہ الٰہی میں قبول فرما اس عمل کو حاجات پورا کروانے کیلئے کیاہے میری حاجات کو پورا فرما۔

اپنا تبصرہ بھیجیں