گوری رنگت خوبصورتی کو چار چاند لگادیتی ہے کیونکہ گوری رنگت کی وجہ سے حسن مکمل ہوتا ہے :ذیل میں آپ کو سکن وائٹننگ واٹر کو بنانے کا طریقہ بتایا جائے گا ۔آپ رات سونے سے پہلے اس سکن وائٹننگ واٹر کو اپنے چہرے، گردن، ہاتھ اور پاؤں پر لگالیں۔ نہ چکناہٹ، نہ چپچپاہٹ، نہ پیسوں کا ضیاع یہ سکن وائٹننگ واٹر آپ کے چہرے کو ایسے خوبصورت بنادے گا جیسے چاند بادلوں میں سے نکلتا ہے۔اس سکن وائٹننگ واٹر کو بنانے کا طریقہ شیشے کی ایک صاف پیالی لے لیں ۔اس میں خالص عرق گلاب کے تین بڑے چمچ ڈالیں۔عرق گلاب وہ واحد نیچرل انگریڈینٹ ہے جسے جلد کا ڈاکٹر بھی کہاجاتا ہے کیونکہ یہ سکن پر کلینزر کے طور پر کام کرتا ہے اور اوپن پورز کا علاج کرتا ہے ، سکن کی گہرائی سے صفائی کر کے اسے صاف شفاف بناتا ہے۔ کلر بھی کلیئر کردیتا ہے ۔اب آپ چار سے پانچ چمچ بادام لے کر ان کو گرائینڈ کر لیں اور ان کا پاؤڈر تیار کرلیں ۔

اور پھر اس پاؤڈر کو چھلنی میں یا ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور اس باریک سفوف کو عرق گلاب میں بھگو دیں۔ بادام فیٹی ایسڈ سے بھر پور انگریڈینٹ ہے اس میں قدر تی بلیچنگ افیکٹ موجود ہوتا ہے یہ سکن ٹون کو لائیٹ کر کے جلد کو چمکدار بناتا ہے ۔اور اب آپ چمچ کی مدد سے اس کو اچھی طرح مکس کریں اور اس کو پندرہ منٹ کے لئے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔پندرہ منٹ بعد اس محلول کو چھلنی کی مدد سے چھان لیں تا کہ بادام کے چھلکوں کے اجزاء الگ ہو جائیں اور ہمارے پاس صاف پانی کی شکل میں عرق گلاب اور باداموں کا خالص محلول بچ جائے۔تو تیار ہے-

کالی رنگت کو گورا بنانے والا جادوئی پانی ۔یہ آپ دو سے تین دن تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اس جادوئی سکن وائٹننگ واٹر کا طریقہ استعمال درج ذیل ہے:رات سونے سے پہلے چہرہ ،گردن ، ہاتھ اور پاؤں کو کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھو کر خشک کر لیں جب سکن خشک ہو جائے تو اس جادوئی پانی کو اپنے چہرے، گردن، ہاتھوں اور پاؤں پر ڈال کر اس طرح ملیں کہ یہ پانی آپ کی سکن میں جذب ہو جائے۔ اور پوری رات یہ پانی اپنے چہرے، گردن اور ہاتھوں ،پاؤں پر لگا رہنے دیں اور صبح کسی اچھے بیوٹی سوپ سے واش کر لیں ۔آپ کی سکن بہت فریش نکھری نکھری اور نرم و ملائم دکھائی دے گی ۔گوری رنگت کے خواہش مند مرداور خواتین لڑکے اور لڑکیا ں اس ریمیڈی کو ہفتے میں دو بار ضرور استعمال کیا کریں۔ آپ کو زبر دست نتیجہ حاصل ہو گا اور کسی اور کریم کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں