اللہ کا احسان ہے اللہ کا لا کھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان با برکت اسلامی مہینوں سے نوازا ۔ یہ وقت موجودہ جو چل رہا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ رجب المرجب شریف اختتام پذیر ہے شعبان کا مہینہ شروع ہو نے والا ہے ۔ اس کے بعد رمضان وہ مہینہ با بر کت شروع ہو گا تو یہ تین مہینے جو ہیں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ با برکت گھڑیاں نصیب فر ما ئی ہیں یہ جو موجودہ وقت چل رہا ہے اور جو وقت آنے والا ہے اس کی اہمیت بہت ہے اتنا قیمتی وقت ہے میں تو اس کی فضیلت بیان کرنے پر آجاؤں تو گھنٹوں گزر جا ئیں لیکن اس با برکت وقت کی میں فضیلت اور عظمت میں بیان نہیں کر سکتا ہے۔
کسی کے پاس بھی آپ چلے جا ئیں کتنا ہی بڑا محدث کیوں نہ ہو عالم کیوں نہ ہو اس با برکت وقت جو موجودہ چل رہا ہے اور جو آ نے والا ہے اس با بر کت وقت اور ان با بر کت لمحات کا اگر ہم شان اور ان کی فضیلت بیان کر نا چاہیں تو ہم نہیں کر سکتے۔ یقین جانیے بہت زیادہ فضیلت والا بر کت والا عظمت والا یہ وقت چل رہا ہے اور لمحہ بہ لمحہ اللہ تعالیٰ کی بر کتیں نازل ہو رہی ہیں۔ تو ساری بات کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ آپ یہ با برکت لمحات بالکل بھی ضائع نہ کر یں۔
اللہ تعالیٰ کی ذات پہ یقین رکھ کر بھروسہ رکھ کے ان وظائف کو کر یں استغفار کا کثرت کے ساتھ ورد کر یں میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ اس سے بہت ہی زیادہ فائدہ ہوگا آپ لوگوں کو۔ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابھی تک اپنی حفظ و امان میں رکھا ہوا اور کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ تو اس لیے میں آپ کو بھی یہ تلقین کر رہا ہوں آپ سے درخواست کر رہا ہوں کہ آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہے استغفار کریں کثرت کے ساتھ استغفار کریں اور کثر ت کے ساتھ سورۃ البقرہ کی آخری دونوں آیات پڑھیں انشاء اللہ اللہ کا ایک نہ ایک دن ضرور فضل و کرم ہو گا۔ شعبان کا پہلا سومورا ہماری زندگیوں میں آرہا ہے۔
اللہ سے دعا کرتے ہیں اس با بر کت دن کے صدقے ہم پر رحم فر ما ئے ایک قرآن مجید کی آیت ہے جس کو آیت ِ کریمہ بھی کہتے ہیں۔ اس تسبیح کو ایک جو قرآن مجید کی آیت ہے جس کو آیتِ کریمہ سے یاد کیا جا تا ہے۔ یہ آیتِ کریمہ جو ہے یہ آپ نے چار سو تیراہ مرتبہ پڑھنی ہے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر کسی بھی نماز کے بعد پڑھ لیں یا کسی بھی ٹائم پڑھ لیں باوضو حالت میں پاک حالت میں اول و آخر درود شریف پڑھنا ہے اور درمیان میں چار سو تیرہ مرتبہ آیتِ کریمہ پڑھنی ہے اور اللہ سے دعا مانگنی ہے۔