امید بھی بڑی دیوانی چیز ہے لمحوں میں ریگستانوں میں زیتون کے باغ لگا دیتی ہے۔ چھوٹا بن کے رہو تو بڑی بڑی رحمتیں ملیں گی ۔ کیونکہ بڑا ہونے پر ماں بھی گو د سے اتا ردیتی ہے ۔ جب انسان محدود خواہشوں اور ضرورتوں کا پابند ہوتا ہے تو اسے زیادہ جھوٹ بولنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اکثر اوقات سچ کڑوا نہیں ہوتا سچ بولنے کا اندا ز کڑوا ہوتا ہے۔ اگر کوئی عورت آپ سے آپ کا مرد چرالیتی ہے۔ تو سب سے اچھا بدلہ یہ ہے کہ اسے ادھر ہی رہنے دیں کیونکہ اصلی مرد چوری نہیں ہوتے ۔
ہرشخص اپنی محبوب کی انگلی پکڑ کر اسے اپنے ماضی کی سیرکرواتا ہے۔ ایک عورت اپنے شو ہر کو سب سے بہترین تحفہ یہ دے سکتی ہے۔ کہ وہ تمام نامحرم سے نقاب کرنے لگے تا کہ شو ہر کو بھی احساس ہوگا کہ اس کی بیوی اس سے محبت کرتی ہے ۔ اور نہیں چاہتی کہ اس کے علاوہ کوئی بھی اسے دیکھے۔ مرد اگر سچی محبت کرلے تو وہ نہ کسی غیر عورت کی طرف دیکھتا ہے اور نہ ہی کسی غیر مرد کی نظریں اپنی عزت پرپڑنے دیتا ہے۔ اگر آپ نے کسی کے کردار کا اندازہ لگانا ہو تو یہ دیکھو وہ ہنستا کس بات پر ہے۔ غم کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ انسان کو نرم کردیتا ہے ۔
اور اپنے حقیقی خالق ، رازق ارو مالک کے قریب کردیتا ہے۔ کم بولنے والا لڑکا اور زیادہ بولنے والی لڑکی ایک مکمل جوڑی ہوتی ہے۔ جب انسان دوسرے کی جگہ پر کھڑا نہ ہو تب تک اسے پوری بات سمجھ نہیں آتی۔ عورت محبت کرے اور چھوڑنے کا سوچے یہ ناممکنات میں اعلیٰ درجہ کی بات ہے۔ لوگوں سے ڈرنا چھوڑ دو کیونکہ عزت اللہ دیتا ہے ۔ لوگ نہیں ۔ حسد کا جذبہ احساس کمتری سے پیدا ہوتا ہے جو شخص اپنے آپ کو گھٹیا سمجھتا ہے وہ دوسروں سے جلتا ہے۔
مڈل کلاس لڑکی کو بدنامی کا بہت ڈر ہوتا ہے یہ عشق نہیں کرتی یہ شوہر تلاش کرتی ہے۔ ہرمرد کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ عورت کو اس کی پٹری سے اتا ر ے اور اپنے راستے پر لے کر چلے ۔ پاکیزہ ترین محبت یہ ہے کہ تم کسی شخص سے محبت کرو یہ جانتے ہوئے کہ وہ تمہارا نہیں ہو سکتا اور اسے خو ش کی تمنا ء کرو۔ ایک زخم کو بھرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے کریدا نہ جائے۔
سیکھنے کی چیز عزت کرنا ہے اور کروانا ہے ۔ محبت تو خود ہی ہوجاتی ہے۔ لوگ اندھیرے کے ڈر سے آپ کا ہاتھ ضرور پکڑیں گے مگر روشنی دیکھتے ہی چھوڑ دیں گے ۔ احساس کمتری میں مبتلا انسان ناکارہ ہوجاتاہے۔ عورت اپنی عمر کے بارے میں اس وقت جھوٹ بولنا شروع کردیتی ہے جب اس کے چہرے سے اس کی اصل عمر نظر آنے لگتی ہے۔ جو کوئی عورت آپ کو نظرانداز کررہی ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ سے نفرت کرتی ہے اس کا مطلب ہے اس کا دل دکھا ہے۔ افسوس یہ وہ معاشرہ ہے جہاں گند اٹھانے والوں کو گندا سمجھتے ہیں۔