یہ ایسا وظیفہ ہے جس کے ذریعے آپ بوریاں بھر بھر کے دولت اکٹھی کر سکتے ہیں یہ عمل بہت ہی آسان اور مختصر ہے اگر آپ رزق کے لئے بھاگ بھاگ کر تھک چکے ہیں چاہے آپ کی دوکان ہے یا آپ کوئی نوکری کرر ہے ہیں اور دن رات کی محنت کے باوجود آپ کے پاس اتنی دولت نہیں کہ آپ اپنا اور اپنے گھر والوں کا اچھی طرح خیال رکھ سکیں تو یہ وظیفہ آپ کے پاس اتنی دولت لائے گا کہ آپ امیر ترین لوگوں میں شامل ہوجائیں گے ۔ اس وظیفہ کو کرنے کے لئے ان ہدایات پر لازمی عمل کریں نہیں تو وظیفہ کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ یاد رکھیں اس عمل کو کرنے کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں اس کی عام اجازت ہے پورے وظیفے کے عمل کے لئے جائے نماز ایک ہی مخصوص کریں بار بار جائے نماز نہ بدلیں وظیفہ یا عمل روزانہ ایک ہی مقررہ وقت پر بلا ناغہ پڑھیں وظیفہ یا عمل کرتے ہوئے اللہ پر یقین اور اعتقاد مضبوط رکھیں کیونکہ خدا پر مکمل اعتقاد کرنے والوں کی محنت کبھی ضائع نہیں جاتی

اس وظیفہ کو کوئی بھی مرد یا عورت کر سکتا ہے یہ عمل بہت آسان اور مختصر ہے اس وظیفہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ وظیفہ بہت ہی مجرب ہے وظیفہ کا طریقہ کار یہ ہے اس عمل کے لئے آپ نے ایک تسبیح کرنی ہے عمل کرنے کے لئے آپ کا باوضو حالت میں ہونا ضروری ہے بغیر وضو کے آپ نے یہ عمل نہیں کرنا عمل کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے پکی اور سچی توبہ کرنی ہے تا کہ عمل میں مزید طاقت آئے اور آپ دولت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں یہ عمل کرنے سے پہلے آپ نے نماز والا درود شریف یعنی درود ابراہیمی گیارہ دفعہ پڑھنا ہے پھر آپ نے سبحان اللہ یا غنی یا مغنی کی تسبیح ایک سو ایک دفعہ کرنی ہے

اور پھر آخر میں درود شریف گیارہ دفعہ پڑھنا ہے اگر آپ ہر روز یہ تسبیح کر لیا کریں گے تو کبھی بھی آپ کو رزق کی تنگی کا سمانا نہیں کرنا پڑے گا اور آپ کا گھر دولت سے بھر جائے گا اور آپ خود لوگوں کی دولت سے مدد کیا کریں گے اور ہمیں دعا دیا کریں گے۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں