آپ نے یہ وظیفہ شعبا ن العظم شریف کا چاند دیکھ کر یہ وظیفہ کرنا ہے ابھی دو دن باقی ہے جب شعبان المعظم شریف کا چاند نظر آئیگا تو تب یہ عمل کرنا ہے ۔ شعبان المعظم شریف کا چاند ہماری زندگیوں میں طلوع ہوگا ۔ رجب المرجب شریف کی اختتامی گھڑیاں چل رہی ہیں۔ آپ لوگوں کو یہ وظیفہ بتایا جائے ۔تاکہ مسلمان بہن بھائیوں تک وقت پر یہ وظیفہ پہنچ سکے اور سب یہ وظیفہ کرسکیں۔ آج کل ہمارے معاشرے کے اندر سب لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمیں خاص وظیفہ بتائیں ۔ سب وظائف کرچکے ہیں کسی کا اثر نہیں ہوا ہے
خاص وظیفہ بتائیں تو ہم انہیں یہی کہیں گے کہ استغفار سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں ہے ۔آپ جتنے بھی وظائف کی کتابیں کھولیں کہیں بھی استغفار سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نظر نہیں آئیگا ۔ استغفار کے اندر اتنی طاقت ہے اگر ہم سمجھ جائیں کہ استغفار کی کتنی طاقت ہے تو باقی سب وظائف چھوڑ کر ہم استغفار کرتے رہیں ۔ حضرت ﷺ اتنی کثرت سے استغفار وتوبہ اس لیے نہیں کرتے تھے، کہ معاذ الله آپ ﷺ گ ن ا ہ میں مبتلا ہوتے تھے، کیوں کہ آپ ﷺ معصوم تھے،بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ آں حضرت ﷺ مقام عبدیت کے سب سے اونچے مقام پر فائز ہونے کی وجہ سے اپنے طور پر یہ سمجھتے تھے کہ شاید مجھ سے خدا کی بندگی وعبادت میں کوئی قصور ہو گیا ہو اور میں وہ بندگی نہ کر سکا ہوں ، جو رب ذوالجلال والاکرام کی شان کے لائق ہے
، نیز اس سے مقصود اُمّت کو استغفار وتوبہ کی ترغیب دلانا تھا کہ آں حضرت ﷺ باوجود یکہ معصوم اور خیر المخلوقات تھے۔جب آپ ﷺ نے دن میں ستر بار توبہ واستغفار کی، تو گ ن ا ہ گاروں کو بطریق اولیٰ استغفار وتوبہ بہت کثرت سے کرنی چاہیے۔دنیا میں انسان کو بسا اوقات مالی مشکلات پیش آتی ہیں تو کبھی بیماریوں کی صورت میں مصائب سے دو چار ہونا پڑتا ہے، ایسی مشکلات ومصائب میں دنیاوی اسباب اختیار کرنے چاہییں، اس میں کوئی حرج نہیں ، لیکن ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے، کہ آخر مجھے مصائب ومشکلات میں مبتلا کرنے والی ذات صرف الله تعالیٰ کی ہے، اگر میں اس مشکل ومصیبت کے ازالے کے لیے در بدر گھوما ہوں اور ہر اس آدمی کے پاس جس سے ذرہ سی بھی اس مشکل کی داد رسی کی امید تھی، اس کا دروازہ کھٹکھٹایا، تو کیا میں نے کبھی اس ذات کے سامنے اپنی مشکل او رمصیبت رکھی ہے جس ذات کے علاوہ اور کوئی نہ تکلیف پہنچاسکتا ہے
اور نہ تکلیف ہٹا سکتا ہے؟قرآن مجید کے اندر اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا جس انسان کے اندر دو چیزیں پائی جاتیں پہلی چیز صبر اتنا زیادہ صبر کے اس کے کام خود بولیں کہ بہت زیادہ صبر کرتا ہے ہم اس انسان کو امام بنا دیتے ہیں دوسری چیز اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین ہے دونوں چیزوں پر عمل کرنا سیکھیں کوئی بھی مشکل گھڑی آجائے مشکل وقت آجائے صبر اور اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین رکھیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔آپ نے آج کا وظیفہ شعبان کا چاند دیکھ کر یہ وظیفہ کرنا ہے پھر آپ نے باوضو حالت اول وآخر گیار ہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے پھر درمیان کے اندر سورۃ القدر کا21مرتبہ تلاوت کرنی ہے ۔ اسلامی سال کے جتنے بھی مہینے ہیں توطلوع ہونے پر چاند کو دیکھ کر جو بھی مقصد کیلئے دعا کرے گا تو اس کی دعا کو قبول کیا جائیگا آپ کوشش کیا کریں وظائف پر عمل کیا کریں صبر اور اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین کیساتھ کیا کریں اور پانچ وقت نماز کو اپنی زندگی کا حصہ بنادیں
Post navigation