ماہ رجب کے حوالے سے ایک عمل لیکر آئے ہیں۔ جو بھی ترتیب اس عمل کو آپ کے سامنے بیان کریں گے ۔اسی ترتیب کیساتھ عمل کرنا ہے انشاء اللہ رب کریم آپ کی مشکلات کو ختم فرمائیں گے آپ کی پریشانیوں کو ختم فرمائیں گے ۔ آجکل ہر گھر میں کوئی نہ کوئی مسئلہ ہے کسی کا گھر میں دل نہیں لگتا ہے یا سفلی جادو یا گندے علم کا قبضہ ہوتا ہے گھر سے باہر مزاج درست ہوتا ہے گھر آئیں تو مزاج بگڑ جاتا ہے ۔

گھر کے افراد جو کچھ بھی کماتے گزارا نہیں ہوتا۔ بعض اوقات مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا قرض کا بوجھ بھی بڑھتا جاتا ہے ۔ جتنے بھی گھر کے مسائل ہیں اس صورت میں ان تمام مسائل کیلئے بہت مفید عمل ہے انشاء اللہ رب کریم اس عمل کی برکت سے آپ کو ان تمام پریشانیوں سے نجات عطاء فرمائیں گے ۔ ایسی صورت میں یہ تمام پریشانیاں آپ کے گھر میں موجود ہیں ۔ تو آپ یہ عمل لازمی کرلیں اس عمل کا پیش کرتے ہیں پہلا یہ آپ نے کام کرنا ہے ۔ گھر کے سارے افراد مل کر باوضو ہوکر آپ نے سورۃ البقرہ روزانہ ایک وقت مقرر کرنا ہے اور آپ نے روزاہ 41دن کیلئے سورۃ البقرہ پڑھنی ہے ۔ گھر میں سے اگر دو تین افراد مل کر پڑھ لیں ۔

تو یہ بہت اچھی بات ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر آپ نے سورۃ البقرہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے ایک خاص وقت مقرر کرلیں۔اس وقت کے اندر روزانہ پڑھنا ہے ۔ آپ نے روزانہ صبح کی نماز کے وقت پڑھتے ہیں تو اکتالیس دن کیلئے یہی روٹین رکھنی ہے ۔ جب سورۃ البقرہ پڑھیں گے تو ایک بڑا سا برتن لیں اس کو دھو کر پانی بھر دینا ہے ۔ جب آپ روزانہ سورۃ بقرہ کی تلاوت کریں اس پانی کو دم کرلیں وہ پانی چاروقتوں میں مکان کے ہر کونے میں چھڑکنا ہے ۔ اس کے علاوہ ہر جمعرات کو سورۃ یٰسین تین مرتبہ باوضو خود پڑھنی ہے ۔کسی حافظ قرآن سے پڑھوا کر پانی پر دم کروا دیں

سورۃ یٰسین پڑھنے سے پہلے آپ نے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور سورۃ یٰسین ختم کرنے کے بعد آپ نے گیارہ بار پھر سے درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے ۔ پھر اپنے گھروں میں اس پانی کو چھڑک دیں۔ رب کریم آپ کی مشکلات دور فرمائیں گے روزانہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے ۔جو پانی آپ نے دم کیا ہے ۔ اس کے چھڑکنے اور پینے کے اوقات یہ ہیں صبح آپ نے ناشتہ سے پہلے وہ پانی پینا بھی ہے اور چھڑکنا بھی ہے اور دوپہر کو زوال سے قبل گیارہ بجے آپ نے پانی چھڑکنا ہے او رسب گھروالوں نے پینا ہے اس کے علاوہ تیسرا وقت ہے نماز عصر کے بعد یہی عمل کریں چاروقتوں میں پانی چھڑکنا بھی ہے سب گھر کے افراد نے اپنے مقصد اپنی حاجت کو ذہن میں رکھ کر پانی پینا بھی ہے اس کی برکتیں اس کا فیض آپ کی زندگی میں شامل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں