حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ جب میں نے رسول اللہ ﷺ کو خوش دیکھا تو کہا: اے اللہ کے رسول اللہ ﷺ! اللہ سے میرے لیے دعا کیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ ! عائشہ کے پہلے اور پچھلے گن اہ معاف فرما۔ جو چھپ کرکئے اور جو ظاہر آگئے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مسکر ا دیں حتی ٰ کہ ان کا سر آپ ﷺ کی گود میں آگیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں میری دعا اچھی لگی ؟ انہوں نے کہا: مجھے کیا ہوا کہ آپ کی دعا مجھے اچھی نہ لگے ؟ آپﷺ نے فرمایا: اللہ کی قسم ! میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے یہ دعا کرتا ہوں۔ حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے

کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ رات کے وقت اپنا ہاتھ کشادہ کرتاہے تاکہ دن کا گن ا ہ گار توبہ کرلے اور دن کو اپنا ہاتھ کھولتا ہے۔ تاکہ رات کا گن اہ گار توبہ کر لے ( یہ اس وقت تک ہوتا رہے گا) جب تک سورج مغرب سے طلو ع نہ ہوجائے۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی شخص کو تکلیف ہوتو وہ تکلیف والی جگہ پراپنا ہاتھ رکھے۔ پھر سات مرتبہ کہے : میں اللہ کی عزت اور قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، ہراس چیز کے شر سے جو مجھے محسو س ہو رہی ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حلال واضح ہے، حرام واضح ہے۔ ان کے درمیان کچھ مشتبہ چیزیں ہیں جن کو بہت سارے لوگ نہیں جانتے۔ جس شخص نے شبہ والی چیزوں سے اپنے آپ کو بچالیا اس نے اپنے دین اور عزت کی حفاظت کی۔ اور جو شخص مشتبہ چیزوں میں پڑے گا وہ حرام چیزوں میں پڑ جائے گا اس چرواہے کی طرح جو دوسرے کی چراگاہ کے قریب بکریاں چراتا ہے کیونکہ بہت ممکن ہے

کہ اس کا جانور دوسرے کی چراگاہ سے کچھ چرلے۔ اچھی طرح سن لو کہ ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے، یاد رکھو کہ اﷲ کی زمین میں اﷲ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں اور سن لو کہ جسم کے اندر ایک گوشت کا ٹکڑا ہے۔ جب وہ سنور جاتا ہے تو ساراجسم سنور جاتا ہے اور جب وہ بگڑ جاتا ہے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے، سن لو کہ یہ (گوشت کا ٹکڑا) دل ہے۔

رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشک دو ہی آدمیوں پر ہوسکتا ہے، ایک وہ جسے اﷲ نے مال دیا اور اسے مال کو راہ حق میں لٹانے کی پوری طرح توفیق ملی ہوئی ہے۔ اور دوسرا وہ جسے اﷲ نے حکمت دی ہے اور وہ اس کے ذریعہ فیصلہ کرتا ہے اور اس کی تعلیم دیتا ہے۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مؤمنین کی مثال ان کی دوستی اور اتحاد اور شفقت میں بدن کی طرح ہے۔ بدن میں سے جب کسی عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا بدن نیند نہ آنے اور بخار آنے میں شریک ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں