کسی بزرگ نے اس عاجز کو اس عمل کی اجازت دی تھی اور آپ سب قارئین کو اس عمل کی اجازت ہے اللہ کی مخلوق کا فائدہ ہے وہ عمل ایک عمل تو یہ اگر حافظہ اچھا نہ ہو جو آج کل اکثر بچے بچیوں کو یہ مشکل پیش آتی ہے تو وہ خود یا ماں باپ یہ روزانہ ہر نماز کے بعد سورہ الم نشرح لک صدرک یہ پڑھ کر ان کے سینے پر پھونک دیا کریں

اگر بڑے ہوں سمجھدار ہوں تو جب بھی پڑھنے بیٹھیں پیپر دینے بیٹھیں لیکچر سننے بیٹھیں استاد کا درس سننے بیٹھیں تو یہ سورت پڑھ کر سینے پر پھونک دیجئے جو آدمی اس کو اپنا معمول بنالے گا اللہ تعالیٰ اس کے حافظے کو قوی فرمادے گا-اس عاجز نے اس عمل کو ہزاروں دوستوں پر آزمایا لوگوں نے یہاں تک بتایا کہ ایک آدمی ایک سال میٹرک میں فیل ہوگیا پھر اس نے یہ عمل سنا اور اس نے باقاعدہ کرنا شروع کردیا اگلے سال پورے سکول میں فرسٹ آگیا۔یہ وظیفہ ان والدین کے لئے ہے جو اپنے بچوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں

کہ ان کا قوت حافظہ کمزور ہے پڑھائی میں بالکل دل نہیں لگتا اور وہ پڑھائی کے ہر امتحان میں پیچھے رہ چکے ہیں باقی بچوں سے بہت پیچھے ہیں تو ان والدین کے لئے یہ وظیفہ ہے انشاء اللہ اگر وہ یہ وظیفہ کرلیں گے تو ان کے بچے پڑھائی میں بہت آگے ہوں گے اور انشاء اللہ ان کا قوت حافظہ بھی مضبوط ہوجائے گا-اور ان کا پڑھائی میں بھی دل لگ جائے گا کیونکہ ہر والد ین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے اچھا پڑھے لکھیں اور ان کے امتحان اچھے ہوں اور وہ اچھے نمبروں کے ساتھ اپنے امتحان کوپاس کرلیں تو ان والدین سے گزارش ہے کہ وہ دس دن کا یہ عمل کرلیں انشاء اللہ تعالیٰ دس دن یہ عمل کرکے اپنے بچوں کو پانی پر دم کرکے دیں۔

انشاء اللہ ان کا قوت حافظہ بھی تیز ہوگا اور ان کا پڑھائی میں دل لگ جائے گا تو اس کے لئے آپ نے کیا کرنا ہے کہ سورۃ النساء کی آیت نمبر ایک سو تیرہ ایک سو اکیس مرتبہ پڑھنی ہے تین تین مرتبہ آپ نے اول آخر درود پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں سورۃ النساء کی آیت نمبر ایک سو تیرہ ایک سو اکیس مرتبہ پڑھنی ہے-اور وہ آیت کریمہ یہ ہے : وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ وَ رَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّآىٕفَةٌ مِّنْهُمْ اَنْ یُّضِلُّوْكَ وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَیْءٍ وَ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًا ۔صرف آپ نے ایک سواکیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے یہ آیت کریمہ بچوں کو پلانی ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کا بچہ انشاء اللہ پڑھائی میں ہر قسم کا دل بھی لگے گا اور اچھے نمبروں کے ساتھ امتحان بھی ضرور پاس کرے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمی

اپنا تبصرہ بھیجیں