ستائیس رجب سے پہلے ہی آپ کے ہاتھوں میں دولت آجائے گی آپ کے پاس رزق آجائے گا ہمارے ارد گرد ہمارے اپنوں میں جب کسی کو روپیہ پیسہ مل جاتا ہے تو وہ بہت غرور کرنے لگ جاتا ہے وہ پتہ نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھنے لگتا ہے کہ یہ جو کچھ میں نے کمایا ہے اپنی محنت سے کمایا ہے دن رات محنت کرکے کمایا ہے لیکن یا د رکھئے کہ جب تک اللہ نہ چا ہے تب تک کسی کو کچھ بھی نہیں مل سکتا یہ دولت تو کچھ بھی نہیں اصل دولت تو وہ تھی جو قارون کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی تھی قارون کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے کہ اس کی کنجیاں اس کے خزانوں کی اس کی دولت کی کنجیاں اٹھانے کے لئے تین سو خچروں کی ضرورت پڑتی تھی اتنی دولت اتنے خزانے اللہ پاک نے اس کو عطا فرمائے تھے کہ ان خزانوں کی جو چابیاں ہیں وہ تین سو خچروں کا بوجھ بن جاتی تھیں یعنی اتنی دولت سے اللہ پاک نے اسے نواز ا تھا لیکن آخر پھر اس کے ساتھ کیا ہوا کہ وہ غرور کرنے لگا اور کہنے لگا

یہ مال و دولت میری اپنی مہارت اور ہنر مندی کا نتیجہ ہے اس میں کسی غیبی طاقت کا کوئی دخل نہیں اللہ تعالیٰ کو اس کی یہ بات پسند نہ آئی کیونکہ وہی مالک وہی پرور دگار سب کورزق و دولت عطافرمانے والا ہے کسی کو زیادہ عطا فرما دیتا ہے کسی کو کم عطا فرما دیتا ہے جس کو زیادہ عطافرماتا ہے اسے بھی وہ آزمانا چاہتا ہے اور جس کو کم عطا فرماتا ہے اسے بھی وہ آزمانا چاہتا ہے پھر کیا ہوا کہ قارون نے غرور کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو ساری کی ساری دولت سمیت زمین میں زندہ درگور کردیا ہمیشہ یادرکھئے کہ دولت صرف اللہ ہی دیتا ہے اس میں ہمارا کچھ بھی کمال نہیں ہوتا جب تک وہ نہ چاہے تب تک ہمیں کچھ بھی عطا نہیں ہوسکتا آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ملکیت میں ہیں رزق دولت شہرت عزت سب کچھ وہ اللہ ہی عطافرماتا ہے تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب بھی اللہ پاک آپ کو دولت سے نوازیں تو کبھی آپ نے غرور نہیں کرنا تکبر نہیں کرنا کیونکہ یہ اللہ پاک کو بالکل بھی پسند نہیں یہ عمل آپ لوگ ستائیس رجب سے پہلے پہلے پڑھ لیجئے

روزانہ اس کو پڑھا کریں اور پڑھنا کیا ہے وہ ذہن نشین فرمالیجئے روزانہ آپ نے کسی بھی وقت دس مرتبہ یہ ذکر پڑھنا ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم استغفراللہ العظیم ،یہ کلمات آپ نے دس مرتبہ پڑھنے ہیں اور اس کے بعد پھر دس مرتبہ آپ نے یااللہ یااحد یا واحد یا موجود یا جواد یا باسط یاکریم یاوھاب یا ذالطول یا غنی یا مغنی یافتاح یا رزاق یاعلیم دس مرتبہ پہلے والا کلمہ پڑھنا ہے اور دس مرتبہ اللہ پاک کے ان اسماء کو پڑھنا ہے ستائیس رجب سے پہلے روزانہ اس کو پڑھ کر اللہ سے دعا مانگنی ہے اپنے رزق کے حوالے سے دولت کے حوالے سے اپنی عزت کے حوالے سے شہرت کے حوالے سے کاروبار میں برکت اور ترقی کے حوالے سے آپ لوگ اس کو پڑھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ میرا مالک میرا پرور دگار ستائیس رجب سے پہلے ہی آپ کے ہاتھوں میں دولت عطافرما دے گا۔اللہ ہم سب کاحامی و ناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں