اس تحریر میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ایک بہت ہی خاص عمل پیش کیا جارہا ہے ۔یہ وظیفہ انتہائی مجرب اور بزرگان دین کے طریقوں پر ہے وظائف میں آپ کو دین و دنیا کی انشاء اللہ ترقی ملے گی
اس کی اجازت سب کو ہے بسم اللہ شریف کے فضائل تو بہت زیادہ ہیں بسم اللہ الرحمن الرحیم آیت شفاء ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ ذکر خدا ہے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یہ تعریف خدا ہے عاجزوں کے لئے پناہ ہے اور اہل توحید کے لئے نجات کا راہ ہے اہل اشتیاق کا سرور ہے اہل محبت کا نور ہے آگ سے پناہ و نجات ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم سراپائے نور ہے اور یہ سب کاموں کا آغاز ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ عارفین کا تاج ہے اصلاح کا چراغ ہے دعائے مغفرت ہے اس کے اندر برکت ہی برکت ہے عزت ہی عزت ہے پڑھنے والے کے گناہ معاف ہوتے ہیں پڑھنے والے کی سزا معاف ہوتی ہے اس کا وظیفہ کرنے والے کا رزق پاک ہوتا ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے والا اللہ کے کرم سے کامیاب ہوتا ہے
اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے والا بندہ خدا بن جاتا ہے قبر کا نور ہے نیکی کی کنجی ہے دین دنیا کی بھلائی اس میں موجود ہے اسرار الٰہی ہے اور عظیم ترین وظیفہ ہے اولیائے کاملین اور علمائے راشدین کی زندگیوں کے اندر یہ معمول رہا کہ انہوں نے بسم اللہ کا وظیفہ کیا اور بہت ہی آسان سا عمل یہ عمل کرنے کے بعدانشاء اللہ آپ جو بھی دعا مانگیں گے اللہ کریم آپ کی اس دعا کو قبول و منظور فرمائیں گے رجب المرجب کی ان بابرکت گھڑیوں میں آپ کسی بھی دن درود پاک اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے اور درمیان کے اندر بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں تو انشاء اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے بعد آپ اپنے جو مقاصد کے لئے دعا کریں گے اللہ جل شانہ آپ کی اس دعا کو قبول فرمائیں گے اس عمل کو کرنے کی شرط یہی ہے کہ آپ اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں اللہ جل شانہ خاص کرم اور رحم فرمائیں گے
اور اللہ کریم اپنی خاص رحمت فرمائیں گے اللہ کریم اس عمل کے صدقے آپ کی اور آپ کے والدین کے اوپر کرم فرمائیں گے کوشش کریں کہ اس عمل کو کرنے سے پہلے حسب توفیق صدقہ کردیں اگر عمل کرنے والا انسان ان چیزوں پر عمل کر کے یہ وظیفہ کرتا ہے تو اللہ کریم اسے دین و دنیا کی جو جائز حاجات ہیں اللہ انہیں اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے گا ۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کےگھر میں کوئی تکلیف ہے پریشانی ہے مصیبت ہے تو بسم اللہ الرحمن الرحیم کا یہ عمل شروع کریں اور اپنے رب سے دعا کریں اللہ جل شانہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کو ضرور دین دنیا کی عزتوں اور کامیابیوں سے مالا مال فرمائیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی ناصر ہو۔آمین