13رجب المرجب اللہ تعالیٰ یہ دیکھنے اور مالک کریم اس دن کی فیوض وبرکات سمیٹنے کی توفیق رفیق نصیب فرمائے ۔ 13رجب المرجب عام دن نہ سمجھیں۔ اس دن حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خدا کرم اللہ تعالیٰ وجہ الکریم آپ کا یوم ولادت ہے حضرت امام حسن ؓ امام حسین ؓ امام محسن ؓ کے والد گرامی کا یوم پیدائش ہے ۔ بہت عظمتوں والا فضیلتوں والا دن ہے یہی وہ دن ہے جس کے صدقے اللہ کریم نے نبی پاکﷺ کے تمام غلاموں سمیت اسلام کو عزت عطاء فرمائی ۔ حضرت علی ؓ کے یوم پیدائش کے حوالے سے 13رجب کے دن ہر حاجت کیلئے یہ وظیفہ کرسکتا ہے ۔

تیرہ رجب کا وظیفہ نادِ علی آپ کی زندگی اور مقدر کو اللہ کے حکم سے سنوار دے گا ۔ 13رجب میں 113مرتبہ دعائے نادِ علی ضرور محبت سے پڑھ لیں انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی ۔ ہر مشکل بھی حضرت محمدﷺاور آلِ محمدﷺ اورصحابہ کرام ؓ کے صدقے میں آسان ہوجائیگی ۔ 13رجب کا آغاز پچیس فروری بروز جمعرات مغرب کی نماز کے بعد انشاء اللہ ہوجائیگا ۔ اس رات آپ نے دو رکعت نماز نفل اس طرح ادا کرنے ہیں ان دونوں نوافل میں الحمد شریف کے بعد 14مرتبہ سورۃ اخلاص کی تلاوت کریں گے ۔نوافل پوری کرنے کے بعد 100اللہ الصمد پھر 100مرتبہ درود ابراہیمی پھر 113مرتبہ نادِ علی پڑھنا ہے۔جب یہ مکمل ہوجائیں تو سارا ثواب حضرت محمدﷺ اور آپ کی آل اولاد کو ہدیہ کردینا ہے ۔

دعا مانگنی ہے یا اللہ میں نے جو کچھ پڑھا جوکچھ کیا یہ سارا ثواب تیرے پیارے نبیﷺ اور آپ ﷺ کے خاندان کی ارواح کو پیش کرتا ہوں۔ اس کے بعد آپﷺ اپنے مقاصد کیلئے دعامانگیں۔جس مقصد کیلئے یہ دعا کی جائیگی اللہ تعالیٰ اس مقصد کے اندر آپ کو کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے چاہے آپ کا دینی مسئلہ ہے چاہے شادیوں کا معاملہ ہے انشاء اللہ رب کریم اس عمل کے صدقے آپ کو کامیابی عطاء فرمائیں گے یہ وظیفہ ایک ہی دن کیا جاتا ہے کوشش کریں اس وظیفہ کو تین دن تک جاری رکھیں۔ یعنی تیرا چودہ اور پندرہ رجب لگاتار تین دن عمل کریں بہت آسان اور مختصر سا عمل ہے اس کے علاوہ آپ اپنے ہاتھ کیساتھ نقش نادِ علی بھی لکھیں۔خود نہیں لکھ سکتے کسی سے لکھوا لیں پھر فریم میں بند کرکے اسے اپنے گھر میں ضرور رکھ دیں

یا دکان کاروبار والی جگہ پر رکھ دیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بے حساب دولت بھی عطاء فرمائیں گے آپ کی جان اولاد گھر کاروبار کامیابی ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہے گی ۔ اس دن کے صدقے اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو سنوار دے گا۔ اس ماہ میں تین روزے بروز جمعرات، جمعتہ المبارک اور ہفتہ ضرور رکھے جائیں کیونکہ ان تین روزوں کا ثواب نو سو سال کی عبادت کا ثواب ہے۔ اس ماہ میں زکوٰة دی جائے۔کسی کا قرض ادا کرنا ہو تو اس ماہ میں وہ قرض ادا کیا جائے۔ ہمارے وہ اقارب جو فوت ہوچکے ہیں مثلاً والدین وغیرہ ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم رجب کی فیوض وبرکات سے فائدہ اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں