اس تحریر میں قرآن پاک کی ایک ایسی آیت بتائی جارہی ہے کہ تسبیح کے تین دانوں پر صرف تین مرتبہ یہ آیت پڑھ لیں اللہ تعالیٰ کو آپ پر اتنا پیار آجائے گا اللہ تعالیٰ اتنی محبت کریں گے کہ تسبیح ابھی آپ کے ہاتھ میں ہی ہوگی اور انشاء اللہ منہ سے نکلی ہوئی آپ کی ہر بات قبول ہوجائے گی اللہ تعالیٰ اتنے خوش ہوں گے کہ آپ کی ہر دعا کو قبول فرمادیں گے وہی ہمارا خالق ہے وہی ہمارا حاجت روا اور مشکل کشا ہے اللہ کے علاوہ نہ تو کوئی حاجت روا ہے اور نہ ہی مشکل کشا ہے صرف وہی ذات ہمیں فائدہ پہنچا سکتی ہے اور نقصان سے بچا سکتی ہے ہم سب اس کے بندے ہیں وہ ذات ہم سب کی مالک ہے ہم سب اس کے در کے فقیر ہیں اور محتاج ہیں وہ غنی ہے وھاب ہے ہم مانگنے والے ہیں اور وہ دینے والا ہے اس کریم ذات کا اتنا کرم ہے ہم پر کہ ہم جیسے نالائق لوگوں کو اپنی نعمتوں سےنوازتا چلا جارہا ہے

لیکن یہاں تک معاملہ صرف کرم کا ہے اب اس کرم کی انتہاء تو دیکھئے کہ جو اس سے دعا نہ مانگے وہ ذات اس سے ناراض ہوجاتی ہے کیسی حیرت والی بات ہے نبی پاک ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ سے دعا نہیں مانگتا تو اس پر اللہ ناراض ہوجاتے ہیں اگر ہم دنیا والوں سے مانگیں تو وہ ناراض ہو تے ہیں اور نامانگیں تو خوش ہوتے ہیں لیکن ہمارا اللہ ہمارا مالک کب ناراض ہوتا ہے جب ہم اس سے نہیں مانگتے تو پھر سوچئے وہ مالک اپنے بندے سے کتنی محبت کرتا ہوگاقرآن پاک کی ایک آیت بتائی جارہی ہے یہ آیت ایسی آیت ہے کہ جس کو جتنی محبت کے ساتھ پڑھیں گے جتنے پیار کے ساتھ پڑھیں گے اللہ کو بھی اتنا پیار آئے گا اور اتنی محبت آئے گی کہ آپ کے دلوں کی باتوں کو جانتے ہوئے آپ کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات کو پورا فرمادے گا جو آیت بتائی جارہی ہے وہ آیت ذہن نشین فرمالیجئے تسبیح کے صرف تین دانے ہیں تین دانوں پر تین مرتبہ یہ آیت پڑھنی ہے اور بڑے پیار سے بڑے صبر کے ساتھ اور بڑی محبت کے ساتھ پڑھنا ہے جلدی نہیں کرنی کیونکہ صرف تین مرتبہ ہی پڑھنا ہے اور وہ آیت ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم ھو اللہ الذی لا الہ الا ھو عالم الغیب والشھادۃ ھوالرحمن الرحیم یہ سورہ حشر کی آیت ہے اس کو صرف تین مرتبہ بڑے آرام کے ساتھ محبت کے ساتھ پڑھ لیں آپ چاہیں تو اپنی آنکھیں بند کر کے بھی دل سے تین مرتبہ اس کو پڑھ سکتے ہیں تین دفعہ پڑھ کر اللہ پاک سے جس چیز کی آپ تمنا کریں گے جو بھی چیز مانگیں گے انشاء اللہ وہ مالک آپ کے منہ سے نکلی ہوئی بات کو فورا قبول فرمالیں گے اور آپ کا ہر کام پورا ہوجائے گا ہر مقصد میں آپ کو کامیابی مل جائے گی ویسے تو قرآن پاک بڑی عظمت والا بڑی شان والا ہے جس کو جتنا پڑھا جائے اتنا ہی کم ہے اور یہ واحد کتاب ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے جس کی سب سے زیادہ تلاوت کی جاتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں