اس تحریر میں ایک ایسا عمل پیش کیاجارہا ہے انشاء اللہ جب آپ یہ عمل کرلیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ کی مدد چوتھے آسمان کے فرشتے کے ذریعے اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائیں گے کیونکہ اس کے حوالہ سے اس میں خوشخبری دی گئی ہے کہ فرشتے نے خود خوشخبری سنائی کہ جو بھی انسان اس کے ذریعہ سے دعا مانگے گا تواللہ تعالیٰ اس کی دعا کو ضرور قبول فرمائیں گے خواہ وہ مصیبت زدہ ہو یا نہ ہو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کا وعدہ اس میں فرماتے ہیں تو انشاء اللہ آپ اس وظیفہ کو ضرور کیجئے گا بہت ہی پیارا ساعمل ہے جب آپ اس کو پڑھ لیں گے تو صرف اور صرف تین مرتبہ آپ نے یہ دعا پڑھنی ہے تین مرتبہ ہی پڑھنے پر اللہ پاک آپ کو چوتھے آسمان کے فرشتے کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائیں گے اس کے حوالے سے ایک واقعہ ہے جو انس بن مالک ؓ سے منقول کیا جاتا ہے نبی کریم ﷺ کے بہت ہی قریبی صحابی جو کہ دس سال نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس میں رہے
انشاء اللہ ان کا واقعہ ان کی زبانی ایک صحابی کا واقعہ ہے ۔انشاء اللہ ان کلمات کو جو بتائے جائیں گے آپ نے ان کلمات کو صرف اور صرف تین مرتبہ پڑھ لینا ہے انشاء اللہ تین مرتبہ پڑھیں گے تواللہ تعالیٰ چوتھے آسمان کے فرشتہ کے ذریعہ سے آپ کی مدد فرمائیں گے بہت ہی خوبصورت عمل ہے ۔فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی جن کی کنیت ابو معلق تھی وہ تاجر تھے اور اپنے اور دوسروں کے مال کی تجارت کیاکرتے تھے اور بہت عبادت گذار اور پرہیز گار تھے ایک مرتبہ وہ سفر پر گئے انہیں راستے میں ایک ہتھیاروں سے مسلحہ ڈاکو ملا اس نے کہا اپنا سارا سامان یہاں رکھ دو میں تمہیں قتل کردوں گا انہوں نے کہا تمہیں مال لینا ہے وہ لے لو ڈاکو نے کہا نہیں میں تمہارا خون بہانا چاہتا ہوں اس صحابی نے کہا مجھے ذرا سی مہلت دے دو میں نماز پڑھ لوں اس نے کہا جتنی پڑھنی ہے پڑ ھ لو چنانچہ ان صحابی نے وضو کیا نماز پڑھی یعنی کہ چار رکعت نفل نماز پڑھی اس کے بعد آپ نے دعا کے لئے ہاتھ اُٹھائے
اور آپ نے یہ کلمات پڑھے یاوَدُودُ یا ذالعرش المجید یا فعال للمایرید اسئلک بعزتک التی لاترام وملکک الذی لا یزام ان تکفینی شر ھذاللیث یا مغیث اغثنی آپ نے ان کلمات کو تین مرتبہ دہرایا تو اچانک ایک گھوڑے پر ایک گھڑ سوار نمودار ہوا جس کے ہاتھ میں ایک نیزہ تھا جسے اٹھا کر وہ اپنے گھوڑ کے کانوں کے درمیان بلند کئے ہوئے ان کی طرف آیا اور اس نے ڈاکو کو نیزہ مار کر قتل کر دیا اور پھر وہ اس تاجر کی طرف متوجہ ہوئے تاجر نے پوچھا تم کون ہو اللہ نےتمہارے ذریعہ سے میری مدد فرمائی اس نے کہا میں چوتھے آسمان کا فرشتہ ہوں جب آپ نے پہلی مرتبہ دعا کی تو میں نے آسمان کے دروازوں کی کھڑکھڑاہٹ سنی اور جب آپ نے دوبار ہ دعا کی تو میں نے آسمان والوں کی چیخ و پکار سنی پھر آپ نے تیسری مرتبہ دعا کی تو کسی نے کہا یہ ایک مصیبت زدہ کی دعا ہے میں نے اللہ کی بارگاہ میں عرض کیا کہ اس ڈاکو کو قتل کرنے کا کام آپ میرے ذمہ کردیں پھر اس فرشتے نے کہا آپ کو خوشخبری ہو جو آدمی بھی وضو کرے اور چار رکعت نماز نفل پڑھے پھر یہ دعامانگے تو اس کی دعا ضرور قبول ہوگی خواہ وہ مصیبت زدہ ہو یا نہ ہو اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو ضرور قبول فرمائیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین