پیارے آقاﷺ کا فرمان ہے جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے دس درجات کو بلند فرمادیتا ہے۔وہ لوگ جو رزق کی تنگی کا شکار ہیں جن کی کوئی خواہشات پوری نہیں ہو رہی حاجتیں مانگتے مانگتے تھک چکے ہیں ہاتھ پھیلا پھیلا کر تھک چکے ہیں لیکن ان کی کوئی بھی حاجت پوری نہیں ہورہی تو یہ وظیفہ ان کی زندگی میں بہاریں لے کر آئے گا
آپ لوگ پریشان حال ہیں راتوں کو اٹھ اٹھ کرروتے ہیں آپ کی بہت بڑی حاجت ہے جو پوری نہیں ہورہی آپ کسی کو بہت زیادہ چاہتے ہیں وہ آپ کو نہیں ملا آپ کسی چیز کے بارے میں اس قدر پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ آپ کی ہوجائے تو حلال طریقے سے اپنا کرنے کے لئے آپ کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے کہ آپ کاروبار شروع کرسکیں تو اپنا وہ کاروبار شروع کرنے کے لئے آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کوئی مشینری آپ کی کوئی گاڑی خراب ہوچکی ہے اور وہ ٹھیک ہوجائے تب بھی آپ چاہتے ہیں کہ اولاد جیسی نعمت جس میں ہر کوئی خوش ہے آپ کو بھی وہ نعمت میسر آجائے تب بھی آپ ہر حال میں جو بھی آپ کو پریشانی ہے اللہ پاک آپ کی تمام پریشانیوں کو حل فرما دے گا اور آپ چاہتے ہیں کہ اللہ پاک اپنے خاص فرشتوں کا لشکر آپ کی مدد کو بھیج دے
تو بس یہ عمل ضرور کر لیجئے بہت ہی خاص ترین عمل ہے اللہ پاک اپنے کرم سے نوازنے والاہے اور وہ اپنے ہر بندے کو نواز دیتا ہے۔سورہ قریش جو کہ قرآن پاک کے تیسویں پارے میں جگمگارہی ہے بہت ہی چھوٹی سی سورت ہے اور اس کے فضائل بہت زیادہ ہیں سواری نہ ملتی ہو سفر کی مشکلات ہوں کوئی مشین خراب ہو دشواری ہو تو سورہ قریش کو کہاجاتا ہے کہ اکتالیس مرتبہ بمع بسم اللہ شریف کے اور اول آخر تین تین بار درود پا ک کے پڑھ لیاجائے تو تمام مشکلات حل ہوجاتی ہیں اور اگر کوئی بہن اس لئے پڑھے کہ اللہ پاک اسے اولاد کی نعمت میسر کر دے تو وہ روزانہ صبح اور ایک تسبیح شام کو سورہ قریش کی پڑھ لے تو انشاء اللہ وہ عورت حاملہ ہوجائے گی اور جب حمل ٹھہر جائے تو حمل کے شروع سے آخرت تک پڑھے
تو ڈلیوری آسان ہوگی بیٹی چاہتی ہے اللہ پاک بیٹی عطافرمائے گا بیٹا چاہتی تو اللہ پاک بیٹا بھی عطافرمائے گا اور جن کو ڈلیوری میں بہت زیادہ مشکلات ہیں بہت زیادہ ٹینشنز ہیں ڈاکٹر نے بالکل آرام کے لئے کہہ دیا ہے تو روزانہ صبح و شام یا صبح سے لے کر شام تک ایک سو ایک مرتبہ پڑھے اللہ پاک آسانی پیدا فرمائے گا اور وہ بہنیں اور وہ بھائی جن کے گھر میں مہمان ہیں تو آتے جارہے ہیں لیکن راشن بھی کم پڑ رہا ہے اب چاہتے ہیں راشن میں برکت ہو گھر کی چیزوں میں برکت ہو اب وہ اس گھر کے سامان پر روزانہ سو بار سورہ قریش پڑھ دیں یاجب سامان گھر میں لے کر آئیں تو پڑھ دیں انشاء اللہ اتنی برکت ہو گی کہ وہ برکت کبھی بھی ختم نہ ہوگی اور کبھی بھی کمی نہ ہوگی اور جن کے گھر میں بہت زیادہ بیماریاں ہیں والد بیمار ہیں والدہ بیمار ہیں یا زوجہ بیمار ہیں خاوند بیمار ہے بچے بیمار ہیں یاکوئی بھی گھر میں بیمار ہے تو ان کے لئے یہی عمل کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین