دین اسلام
فاسق جہنم میں جائے گا فرمایا فاسق کون ہے ؟فرمایا عورتیں فاسق ہیں صحابی پریشان ہوگئے صحابہ کرام ؓ نے سوال کیا یا رسول اللہ آپ نے فرمایا عورتیں فاسق ہیں اور جہنم میں جائیں گی عورتیں تو ہماری بھی مائیں بھی عورتیں ہیں بیٹیاں بھی عورتیں ہیں اور بہنیں بھی عورتیں ہیں فرمایا میں ان عورتوں کی بات کررہا ہوں جن کو اللہ نے بہت کچھ دیا ہو وہ شکر نہیں کرتیں جب معمولی سی آزمائش آجائے صبر نہیں کرتیں بے صبری کرنے والی نا شکری کرنے والی عورتیں فاسق ہیں میں باقیوں کی بات نہیں کررہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورتو میں نے دیکھا کہ اکثر تم جہنم میں جل رہی ہو ام یعقوب ؓ ایک بہادر عورت سوال کرتی ہے
اللہ کے رسول ﷺ ہم کیوں کثرت سے جہنم میں ہیں مرد کیوں نہیں آپ نےفرمایا تم لعن طعن زیادہ کرتی ہو اور خاوندوں کی ناشکری کرتی ہو چھوٹی سی بات ہو پڑوسن سے دودو چار چار گھنٹے گالیا ں اور لعن طعن میں گزر جاتی ہے سنا تو تھا یہ دیہاتوں میں ہوتاہے لیکن آج یہ مصیبت شہروں میں بھی آگئی ہے وہاں بھی لوگوں کے وہ اندازِ زندگی تبدیل ہوگئے چھوٹی سی بات ہوگی ایسی جوش سے گالیاں اور لعنتیں سننے کوملتی ہیں ایسے توخطیب خطبہ نہیں دیتا سر پر دوپٹہ نہیں ہے سخت گرمی کا اگر موسم ہو لڑائی جاری ہو سیدھی شعاعیں دماغ پر پڑیں وہ بھی ابلنے لگ جاتا ہے آخر تھک ہار کر اسے کہناپڑتا ہے اپنے دوپٹے یا اپنی جھولی کو پکڑ کر اچھا فرتینوں میرا صبر ہی ہووے میں سوچتا ہوں اگر یہ تھکے ناں تو یہ خطبہ ظہر تک چلنا تھا
لعن طعن نہ کرو تم خاوندوں کی ناشکری کرتی ہو ساری زندگی آپ کے ساتھ کوئی بھلائی کرے جب کبھی موڈ آف ہوجائے اور اس کی بات پسند نہ آئی تو تم لفظ یہ بولتی ہو میں نے پوری زندگی تجھ سے کوئی بھی خیر نہیں پائی یہ ناشکری ہے اس ناشکری اور اس لعن طعن کی وجہ سے دوسری حدیث میں ہے بے صبری کی وجہ سے جہنم میں اکثر عورتیں جائیں گی ۔علاج کیا ہے ؟آپﷺ نے دو علاج بتائے ہیں کثرت سے استغفار کیا کرو اور صدقہ کیا کرو تا کہ یہ تینوں مصیبتوں سے تم بچی رہو۔اللہ ذوالجلال مومنہ عورتوں کی حفاظت فرمائے۔