وظائف
دعا انسان کا فطری تقاضا ہے۔دعا یعنی مانگنا،طلب کرنا ۔ایک بچہ دنیا میں قدم رکھتے ہی رو کر ماں سے دودھ مانگتا ہے اور اپنی محتاجی کا اعلان کرتا ہے۔ اور مرتے دم تک دوسروں کا محتاج بنا رہتا ہے۔ اس دنیوی زندگی میں انسان کے پاس اورکوئی چارہ بھی نہیں ہے اگر کوئی باغیرت انسان پیدا ہو جائے جو یہ چاہے کہ بغیر کسی کی محتاجی اور کسی سے کچھ مانگے اس دنیا میں زندگی گذار لے تو شاید پیدا ہونے کے بعد ایک بھی دن زندہ نہ رہ سکے۔آج ایک چھوٹا سا عمل جو آپ کو بتائیں گے آپ جیسے ہی یہ عمل کریں گے تو آپ کی ہر دعا قبول ہوجائیگی ۔
اگر آپ کے گھر میں رزق کی کمی ہے کسی ایسی پریشانی وتکلیف کا شکار ہیں جو حل نہیں ہورہیں تو آپ نے یہ چھوٹا ساعمل کرنا ہے تو انشاء اللہ آپ کی پریشانیاں دور ہوں گی ۔آپ نے رات کو یہ عمل کرنا ہے جو بھی جائز مسئلہ ہے اللہ تعالیٰ آپ کے حق میں بہتری فرمائے گا۔اس وظیفہ میں یہ ہے کہ جس وقت آپکی آنکھ کھل جائے آپ یہ دعا پڑھ لیں ۔ نبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جس شخص کی رات کو آنکھ کھلے وہ یہ دعا پڑھے ۔لاالہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی ءِِ قدیر الحمدللہ وسبحان اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ ترجمہ اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہی اسی کی ہے ، اور اسی کیلئے سب تعریف ہے
او ر وہ ہرچیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ سب تعریف اللہ ہی کیلئے ہے اور اللہ پاک ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ برائی سے بچاؤ ممکن ہے اور ہی نہ نیکی کی طاقت۔یہ جب دعا پڑھ چکیں تو پڑھتے ساتھ آپ نے الھم اغفرلی پڑھنا ہے پھر آپ نے دل کی جو بات تمنا ہے مانگ لینی انشاء اللہ میرا رب آپ کی دعائیں قبول فرمائے گا اپنی پریشانی بیان کریں اللہ تعالیٰ سے ہر مشکل کا ذکر کریں ۔اگراس کے بعد آپ سونا چاہیں تو ٹھیک اگر آپ وضو کرکے نماز پڑھ لیں تو اللہ تعالیٰ آپ کی نماز بھی قبول فرمائے گا۔