اللہ تعالیٰ حساب رکھتے ہیں ہر اس بات کا جس پر تم نے دکھتے دل کے ساتھ صبر کر لیا تھا جب تم نے اپنی نم آنکھوں کے ساتھ بھی ہنسنا نہیں چھوڑا تھا جب اچانک لیٹے لیٹے ماضی کی تلخ یاد نے دل و دماغ بوجھل کر دیئے تھے اور تم نے بے چین ہو کر کروٹ بدلی تھی جب رات کو سوتے میں آنسوں تمہاری آنکھوں سے پھسل رہے تھے اور تم انجان تھے مگر اللہ بے خبر نہیں تھا جب کسی کے سخت جملوں نے تمہارے دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے تھے اور تم مسکرا کر برداشت کر گئے تھے وہ تمہاری ہر اس تکلیف کا حسب رکھے ہوئے ہے تمہیں یہ وقت بھلے ہی مشکل لگ رہا ہو مگر تمہاری سب مشکلات کا حل بس اللہ کے ایک کن میں رکھا ہے ۔اس تحریر میں ایک بہت ہی پیارا عمل بتایا جارہا ہے اگر آپ لوگ پورے یقین کے ساتھ اس عمل کو کرلیتے ہیں اور اللہ کی ذات پر پورا یقین رکھتے ہیں
اگر آپ نے بہت صبر کیا ہے آپ نے بہت مشکلات جھیلی ہیں بڑی تکلیفوں سے گزرے ہیں بڑے بڑے سخت حالات دیکھے ہیں تو آج کا یہ عمل ضرور کرلیں کوشش کریں کہ اپنے موبائل پر الارم لگا لیجئے تا کہ رات کو جب دو بجے آپ کی آنکھ کھل جائے تو اٹھتے ہیں آپ لو گ یہ ایک تسبیح پڑھ لیجئے یقین کیجئے جب آپ دو بجے اُٹھ کر اللہ کو یاد کریں گے یہ تسبیح پڑھ لیں گے آپ کے گھر میں رزق ایسے آئے گا جیسے سیلاب میں پانی آتا ہے سیلاب آتے تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا اسی طرح رزق آپ کے گھر میں آئے گا اللہ کے فضل کے ساتھ جو تسبیح آپ کو بتائی جارہی ہے وہ ذہن نشین کرلیجئے تا کہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ ہو رات کو جب آپ دو بجے اٹھے ہوئے ہوں تو اپنے بستر پر لیٹے لیٹے ہی آپ نے سب سے پہلے درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے اس کے بعد پھر دو مرتبہ آپ نے آیت الکرسی پڑھنی ہے اس کے بعد ایک تسبیح آپ نے ھوالسمیع العلیم کی پڑھنی ہے اور پھرآخر میں دو بار آیت الکرسی اور ایک بار درود پاک پڑھ لینا ہے امید ہے یہ عمل آپ کو یاد رہے گا آپ بھولیں گے نہیں ۔
اس عمل کو آپ نے ضرور کرنا ہے جو میرے بھائی میرے دوست رزق کی وجہ سے پریشان ہیں گھر کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں پیسوں کا پتہ نہیں چلتا راشن کا پتہ نہیں چلتا کہ کہاں گیا تو میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے جو اپنے وطن سے باہر ہیں جو اپنے وطن میں ہیں جہاں جہاں بھی لوگ موجود ہیں وہ اس تسبیح کو رات کو اٹھ کر لازمی پڑھ لیں جو وقت آپ کو رات کا بتایا ہے یہ ایسا وقت ہوتا ہے کہ اس وقت میں ہر مانگی جانے والی دعا قبول ہوجاتی ہے جب آپ لوگ یہ تسبیح پڑھ کر اپنے بستر پر لیٹے ہوئے ہوں گے اور تسبیح پڑھ رہے ہوں گے اور تسبیح پڑھنے کے بعد اللہ سے جب اپنے رزق کے لئے دعا مانگیں گے تو رات کا آخری وقت ہوگا آپ اپنے رزق کے حوالے سے دعا کررہے ہوں گے اور انشاء اللہ وہ مالک آپ کے گھر کو رزق جیسی نعمتوں سےبھر دے گا آپ کے رزق میں اتنی برکت پیدا ہوجائے گی اس عمل سے اتنا رزق آپ کے گھر میں ہوجائے گا کہ جتنا مرضی کھاتے رہیں جتنا مرضی استعمال کرتے رہیں آپ سے رزق ختم ہی نہیں ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین