آج کے عمل میں وہ ایک ایسی تسبیح ہے جس کوآپ کریں گے اللہ کے حکم سے سور ج طلوع ہوتے ہی ، جب آپ اس تسبیح کو کریں گے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:انشاءاللہ جو بھی یہ عمل کرے گا تو اللہ کے حکم سے دنیا ذلیل ہوکر اس کے پاس آئے گی۔ اللہ رزق کے انبار لگا دے گا۔ اتنا رزق عطاکریں گے کہ گھر میں رکھنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ یہ نبی کریمﷺ کا بتایا ہوا عمل ہے۔ مسنون عمل ہے۔
اس میں شک کی گنجائش نہیں ہے۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ ان پر رزق کا انبار لگادیں تو ان کو چاہیے کہ وہ اس کو تسبیح کو پڑھیں۔ انشاءاللہ !اللہ پاک ساری دنیا کو ان کے آگے ڈھیر کردیں گے۔ وظیفے کا آغا ز کرتے ہیں۔ ایک حدیث مبارکہ سے ہے۔ جو کہ امام مالکؒ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ کہ ایک روز ایک آدمی آپ حضور کریمﷺ کی بارگاہ میں حاضرہوا اور عرض کیا کہ دنیا نے میری طرف سے پیٹھ پھیر لی ہے۔ اور منہ بھی پھیر لیا ہے۔ تو آپ ﷺ نے اس آدمی سے کہا: ملائکہ کی نماز اور اللہ کی مخلوق کی جو تسبیح ہے۔ اس سے کیوں غافل ہوگیا؟ یعنی اللہ کی مخلوق جو تسبیح کرتی ہے۔ جوملائکہ تسبیح کرتےہیں۔ اس سے کیونکر غافل ہیں۔ اسی کے صدقے سب کو رزق دیا جاتاہے
جب سورج طلوع ہوتاہے۔ یا جب سورج صادق طلوع ہوجائے۔ ایک تسبیح ایک سو بار پڑھ لیں۔ وہ تسبیح کون سی ہے؟ “سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِ ہٖ ، سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ، اَ سْتَغْفِرُاللہ” حضور کریم ﷺ نے فرمایا:دنیا تیرے پاس ذلیل ہوکر آئےگی۔ اپنے آقا کا یہ ارشاد ہرزجان بنا کر وہ آدمی واپس چلاگیا۔ اس کو پڑھتا رہا۔ کچھ مدت بھی نہیں ٹھہر ی تھی کہ پھر حاضرہوا۔ اور عرض کیا آپﷺ میرے پاس اتنی دولت آگئی ہے۔ کہ مجھے اس کے رکھنے کی جگہ نہیں ملتی ہے۔ اس حدیث سے جو عمل آپ ﷺنے اس آدمی کو بتایا۔ انشاءاللہ آپ بھی یہ عمل کریں۔ جیسے ہی سورج طلوع ہو۔آپ نے یہ تسبیح”سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِ ہٖ ، سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ، اَ سْتَغْفِرُاللہ” ایک سو مرتبہ پڑھنی ہے۔
کیونکہ استغفا ر کرنے سے ، قرآن پاک کی آیت بھی ہے۔ جو استغفار کرتا ہے اللہ پاک اس کے رزق میں برکت عطافرماتےہیں۔آ پ نے اس کی ایک تسبیح کرنی ہے۔ جب آپ یہ عمل کریں گے۔ اگر دنیا نے آپ سے منہ بھی پھیر لیا ہوگا تو دنیا کو ذلیل کرکے آپ کے سامنے لائیں گے۔ ہرچیز کو مسخر کردیں گے۔ جب آپ یہ نبوی ؐ عمل کریں گے۔ یقین کے ساتھ اس عمل کو کریں گے ۔ انشاءاللہ آپ کو بہت جلد رزلٹ ملےگا۔ جیسے اس صحابی رضی اللہ عنہ نےکیا۔ اس نے اس پر عمل کیا اور اس عمل کی برکت سے اس کو اتنا عطا کیا کہ اس کے گھر میں رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ کیونکہ یہ وہ تسبیح ہے جس کی برکت سے اللہ پاک آپ کو رزق دیتا ہے۔