سورہ رحمٰن کا وظیفہ ہے جو کہ تابعی جن کا بتایا گیا ہے بہت ہی مختصر سا وظیفہ ہے تفسیر ابن کثیر میں فرمایا گیا ہے کہ یہ سورت اپنے حسن عبارت اور عمدہ طرز کی ادائیگی میں دلہن کی طرح آراستہ اور پیراستہ اور مزین ہے اس کے علاوہ حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ہر چیز کا حسن و جمال ہوتا ہے اور قرآن کریم کا حسن و جمال سورہ الرحمن ہے اس کے علاوہ حضرت فاطمہ الزہرا ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ سورہ حدید سورہ واقعہ اور سورہ رحمن پڑھنے والا آسمانوں اور زمینوں میں فردوس کا رہنے والا پکارا جاتا ہے حضرت ابن ابی کعب سے روایت ہے۔
کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو سورہ رحمن پڑھے اس نے اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کیا ہے کیونکہ اس سورہ کی تلاوت کو جب کیا گیا تو صحابہ خاموش رہے اس طرح آپﷺ نے فرمایا تم سے اچھے تو جن تھے کہ جب ان کے سامنے فبای آلاء ربکما تکذبن پڑھتا تو وہ کہتے تیری کسی نعمت کی ہم ناشکری نہیں کرتے یہ سورت حاجت روائی کے لئے اضافہ رزق کے لئے ہر مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہر حاجت کو پورا کرنے کے لئے مکان کے لئے دکان کے لئے کاربار کے لئے حاجت کے لئے خاص ہے وظیفہ نہایت آسان ہے کرنا آپ نے یہ ہے کہ آپ نے کسی بھی وقت آپ نے اس سورہ کو تین مرتبہ پڑھنا ہے تین مرتبہ پڑھ کر اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور پھر سورہ رحمن کو پڑھنا ہے پھر اس کے بعد آپ نے اپنی حاجت کو اللہ کے آگے مانگنا ہے۔
انشاء اللہ جب آپ اس کو پڑھ لیں گے آپ مانگ لیں گے تو انشاء اللہ آپ کی وہ حاجت ضرور بضرور قبول ہوگی کیونکہ یہ قرآن کی زینت ہے انشاء اللہ جب آپ اس کے ذریعے اللہ سے مانگیں گے کیونکہ اس میں انسان اپنی عاجزی کا ذکر کرتا ہے تو انشاء اللہ جب ہم اس کو پڑھتے ہوئے اللہ سے عاجزی کا اللہ تعالیٰ سے عاجزی کا اقرار کرتے ہوئے اللہ سے کہیں گے کہ یا پاک پرور دگار ہم اپنی عاجزی کا اقرار کرتے ہیں اور آپ سے دعا کرتے ہیں کہ میری اس حاجت کو پورا فرمائیں انشاء اللہ جس بھی مقصد کے لئے کریں گے اللہ تعالیٰ آپ کی اس حاجت کو پورا فرمادیں گے کیونکہ یہ بہت ہی مجرب عمل ہے بہت ہی پیارا عمل ہے جس کسی نے بھی آج تک کیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی حاجت روائی فرمائی ہے۔ ایک بہن جن کو ہر مہینہ یورین انفیکشن ہوجاتا تھا تو ان کو ہر ماہ ڈرپس لگتی تھی انجیکشن اور دوائیوں پر ان کا کام چلتا تھا تو ان کو یہ وظیفہ بتایا گیا اور کہاکہ تین مرتبہ پانی پر دم کر کے پئے اس نے اس وظیفہ پر عمل کیا الحمد للہ آج سال ہونے کو ہے وہ کہتی ہے مجھے اس کے بعد کبھی بھی وہ انفیکشن نہیں ہوا۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین