جو شخص واقعی مظلوم ، کمزور اور مغلوب ہووہ اس ظالم اور طاقتور دشمن کو دفع کرنے کی نیت سے بکثرت اس اسم مبارک کو پڑھے تو انشاءاللہ اس سے محفو ظ رہےگا۔ فرض نماز کے بعد ماتھے پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار “یا قَوِ ی ُّ ” پڑھنے سے حا فظہ قوی ہوتا ہے ۔ اگر اسے کم ہمت پڑھے باہمت ہوجائے اگر کمزور پڑھے زوآ ور ہو۔ اگر مظلوم ظالم کو مغلوب کرنے کے لیے پڑھے تو انشاءاللہ ظالم مغلوب ہوجائےگا۔ جس کا رزق تنگ ہو وہ ایک ہزار بار یہ اسم مبارک پڑھے اور اس کے ساتھ اس آیت کا ورد کرے۔

“اَللّٰہُ لَطِیْفٌ م بِعِبَادِہٖ یَرْ زُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَھُوَ الْقَوِ یُّ الْعَزِ یْزُ” انشاءاللہ اس کے ساتھ لطف وکرم کا معاملہ ہوگا اور خیر کا دروازہ اس کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا انشاءاللہ صاحب قوت ہوگا اور جلد بڑے منصب تک پہنچے گا۔ جس کا دشمن طاقت ور ہو اور یہ اس کو درفع کرنے سے عاجز ہوتو تھوڑا سا خمیرہ آٹا لے کر اس کی ایک ہزار ایک سو گولیاں بنالے۔ پھر ہر ایک گولی پر”یا قَوِ ی” پڑھ کر دشمن کے دفع کی نیت سے مرغ کے آگے ڈالے یہاں تک کہ سب اسی طرح ختم کر دے اللہ تعالیٰ اس کے دشمن کو انشاءاللہ مغلو و مقہور کردے گا بے محل اور ناحق یہ عمل نہ کرے ورنہ اپنا نقصان ہوگا۔ ہر فرض نماز کے بعد سینے پر دل کے اوپر ہاتھ پھیرتے ہوئے سات بار “یَا قَو ِ یُّ الْقَادِ رُ الْمُقْتَدِرُ قَوِّنِیْ وَ قَلْبِیْ ” کا ورد کرنے والا ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہے گا۔ اگر جمعہ کی دوسری ساعت میں یہ اسم پڑھے گا تو نسیان جاتار ہے گا۔ جو بچہ چلنے کی طاقت سے محروم ہو، زیتون کے تیل پر ایک ہزار بار “یا قَوِ ی” پڑھ کر اس تیل سے اس کی ٹانگوں کی مالش کریں بچہ بہت جلد چلنے لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں