3دن میں 60لاکھ روپے کا انتظام ہوگیا اللہ کے 2نام پڑھنے پرمیں امیر بن گیا

اللہ تعالیٰ نے انسان کی دنیاوی زندگی کو اسباب کیساتھ جوڑا ہے ۔اگر انسان کے پاس مناسب مقدار میں مال ودولت موجود ہے تو انسان کی زندگی اچھی گزرتی ہے ۔ اس کے برعکس اگر انسان کو مالی تنگی کا سامنا ہے وہ ہر ضرورت کیلئے محتاج ہوتا ہے اور اس کو سخت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جو لوگ غربت وافلاس میں گرے ہوئے ہیں۔ان کو اس کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ مالی تنگی کس قدر پریشانی کا باعث ہوتی ہے ۔

آج کا ہمارا وظیفہ ان تمام لوگوں کیلئے ہے جو مالی پریشانی کا شکار ہیں اور مالی پریشانی سے نجات چاہتے ہیں اگردیکھا جائے تو اس مہنگائی کے دور میں ہر کوئی پریشانی کا شکار ہے ۔ آج کا وظیفہ بہت ہی مجرب ہے جو کہ اللہ کے ایسے پیارے ناموں کا وظیفہ ہے ۔ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو جو بھی مالی ضرورت ہوگی وہ اللہ کے خزانوں سے ضرور پوری ہوگی اس وظیفہ کو پورے یقین کیساتھ لازمی کریں ۔یہ وظیفہ اللہ کے کن ناموں کا ہے اور اس کو آپ نے کیسے کرنا ہے۔آج ہم آپکو جو وظیفہ بتانے جارہے ہیں یہ سورۃ اخلاص کی ایک آیت کا وظیفہ ہے اس سے پہلے آپکو اس آیت اور وظیفہ کے بارے میں بتائیں گے آپ کو اس آیت اور اس کے وظیفہ کے بارے میں بتائیں گے ۔حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ایک شخص لشکر کا امیر بنا کر بھیجا تو وہ اپنے لشکر والوں کو نماز پڑھاتا

اس میں ہر رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھتا تو جب وہ واپس پلٹے انہوں نے اس کا ذکر نبی کریمﷺ سے کیا نبی کریمﷺ فرمانے لگے یہ کام وہ کس لیے کرتا تھاانہوں نے اس شخص سے پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ اس لیے کہ یہ رحمٰن کی صفت ہے میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں نبی کریمﷺ فرمانے لگے اسے یہ بتا دو کہ اللہ بھی اس سے محبت کرتا ہے ۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ نے لوگوں سے فرمایا کہ سب جمع ہوجاؤ میں تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا جو جمع ہوسکتے تھے جمع ہوگئے تو آپﷺ تشریف اور سورۃ اخلاص کی تلاوت فرمائی۔ اور ارشاد فرمایا کہ یہ سورت ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ایک دوسری روایت میں حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ ہر رات جب بستر پر تشریف لاتے تو سورۃ اخلاص اور سورۃ الناس پڑھ کر دونوں ہتھیلوں میں پھونک کرسر اور چہرے سے شروع کرکے اپنے جسم پر جہاں تک ہاتھ جاتا

اسے تین بار پھیرتے ۔بروایت صحیح بخاری ۔امام احمد ؒ نے حضرت انس ؓ سے روایت کیا ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ مجھے اس سورت سورۃ اخلاص سے بہت محبت ہے آپﷺ نے فرمایا کہ اس کی محبت نے تمہیں جنت میں داخل کردیا ۔ہمارا آج کا وظیفہ اللہ کے دو پیارے ناموں کا ہے ایک اسم ذات ہے اللہ اور دوسرا الصمد اللہ الصمد کا یہ وظیفہ بہت مجرب ہے آپ نے روزانہ ایک ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھیں ۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک بھی پڑھیں ۔ اس عمل کی برکت سے آپکوکوئی پریشانی پیش نہیں ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں