وظائف
اس تحریر میں ایک عظیم مقصد کے لئے ایک عظیم کام کے لئے وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے اس وظیفہ کو آپ توجہ سے ذہن نشین کرلیجئے ۔اس وظیفہ سے آپ پر وہ لوگ مہربان ہوجائیں گے جن سے آپ کے گہرے تعلق ہیں جس طرح دو سگے بھائی ہیں آپس میں بگڑ گئی تعلق خراب ہوگئے میاں بیوی ہیں ان کے تعلق کسی بھی حال میں خراب نہیں ہونے چاہئیں وہ خراب ہوگئے ہیں دوست ہیں اور ایسی دوستی جو اللہ کی رضا کی خاطر ہے
جس میں کوئی دنیاوی غرض دنیا وی مقصد کوئی لالچ نہیں ہے وہ دوستی آپس میں کسی غلط فہمی کی وجہ سے بگڑ گئی ہے ایسے لوگوں کے لئے یہ وظیفہ بہت مجرب ہے ۔کوئی عمل کسی کے فائدے کے لئے اگر بندہ سوچتا ہے اس کی فکر کرتا ہے تو اللہ اس کو بھی اجر عطافرماتے ہیں۔وظیفہ یہ ہے : آپ نے ایک سو گیارہ مرتبہ فجر کی نماز کے بعد پڑھنا ہے یا شفیقُ یا رفیقُ نجنی من کل ضَیقٍ ۔اول آخر تین تین بار درود ابراہمی کا ضرور اہتمام کیجئے اور زیادہ اس کی طاقت بڑھ جائے گی۔یہ وظیفہ آپ مسلسل سات دن کریں یا پھر گیارہ دن کرلیں اگر آپ کا دل مطمئن ہوجائے تسلی ہوجائے سات دن میں تو ٹھیک ہے
سات دن کر کے اللہ سے دعا مانگ کر چھوڑ دیجئے اگر آپ کا دل مطمئن نہیں ہوتا کچھ کھٹکا رہ جاتا ہے دل میں تو اسے گیارہ دن کرلیں انشاء اللہ اس کا آپکو زبر دست فائدہ ہوگا اگرمیاں بیوی کے تعلق خراب ہیں تو وہ کریں دیکھیں اس میں یہ ہے کہ اگر خاوند کو کچھ اعتراضات ہیں تو وہ بھی کرسکتا ہے بیوی کو اپنے شوہر کے اوپر کچھ اعتراضات ہیں تو وہ بھی کرسکتی ہے اسی طرح دوست ہوں بھائی ہوں اور کوئی رشتہ دار ہے چچا ماموں ایسے جو افراد ہیں اور قریبی اچھی تعلق والے دوست ہیں یہ سارے اس مقصد کے لئے کرسکتے ہیں کہ یا اللہ تو ان کو مہر بان بنا دے ہمارے تعلق آپس میں ٹھیک ہوجائیں یہ بڑا عظیم وظیفہ ہے ۔ انسان جب بے رحم بن جاتا ہے تو جانور اور درندوں سے زیادہ بے رحم ہوجاتا ہے۔ایسے لوگ پڑھے لکھے بھی ہوتے ہیں اور ان پڑھ بھی کہ جن کے دل پتھر ہوتے ہیں اور وہ دوسروں کو تکلیف پہنچا کر سمجھتے ہیں
کہ یہ لوگ اسی قابل تھے کہ ان پر رحم نہ کھایا جائے۔ ۔عام زندگی میں تقریباً ہر کسی کو ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔کسی کو کاروبار کے سلسلہ میں،کسی کو نوکری کے دوران،کسی کو رشتوں کے حصول اور معاملات محبت میں ،کسی کو ماں باپ سے جائز بات منوانے کے لئے بھی ایسے مرحلہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ان حالات میں اس اسم ربیّ کا ذکر کرنے والا عافیت میں رہتا ہے اور کوئی اسکو یا اسکی بات کو بری طرح رد نہیں کرتا ۔بلکہ اس کی بات مان بھی لیتا ہے۔اللہ رب الکریم کے اسم مبارکہ یامھیمن کو روزانہ تین سو تیرہ بار اول آخر درود پاک پڑھنا شروع کردیں۔اس اسم اعظم کے عامل اور ذاکر کے سامنے پتھر دل بفضل تعالیٰ موم ہوجاتے ہیں۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔آمین