نبی پاک ﷺ کی ذات پر درود پاک پڑھنے کے متعلق اللہ رب العزت نے قرآن پاک کے اندر ارشاد فرمایا ہے پارہ نمبر 22 سورہ الاحزاب آیت نمبر 56 میں اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے :بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان ؒ نے انتہائی عقیدت اور محبت کے ساتھ اشعار کی صورت میں بارگاہ رسالت ﷺ میں درودو سلام کا ہدیہ پیش کیا ۔کچھ اشعار یہ ہیں:کعبے کے بدرودجٰی تم پر کروڑوں درود طیبہ کے شمس الضحیٰ تم پر کروڑوں درود شافع روز جزاء تم پر کروڑوں درود دافع جملہ بلاء تم پر کروڑوں درود اللہ اکبر۔
نبی پاک ﷺ کی ذات پر درود پاک پڑھنے کی بے شمار فضائل و برکات ہیں حضرت انس ؓ فرماتے ہیں درمختار کے اندر:کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا جو مجھ پر ایک بار درود بھیجے اور وہ قبول ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اس کے اسی برس کے گناہ مٹادے گا۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے جو نبی کریم ﷺ کی ذات پر ایک بار درود بھیجے تو اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس پر ستر بار درود بھیجتے ہیں مسند امام احمد کی روایت ہے۔درود پاک پڑھنے کی بے شمار برکات ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے امن ملتا ہے درود پڑھنے والے کو۔عرش کے سایے کے نیچے جگہ ملے گی میزان میں نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔
حوض کوثر پر حاضری کا موقع میسر آئے گا۔قیامت کی پیاس سے محفوظ ہوجائے گا۔جہنم کی آگ سے چھٹکارا پائے گا۔درود شریف پڑھنے والے کو بیس غزوات سے بھی زیادہ ثواب ملے گا درود شریف تنگدست کے حق میں صدقہ کا قائم مقام ہے یہ ایک عبادت ہے درود شریف سے غربت اور فقر دور ہوتا ہے زندگی کی تنگی دور ہوتی ہے درود شریف پڑھنے سے پڑھنے والا خود اس کے بیٹے پوتے نفع پائیں گے ۔درود ایک نور ہے اس کے ذریعے دشمنوں پر فتح حاصل ہوجاتی ہے ۔درود پاک پڑھنے کی بڑی حکمتیں بڑی فضیلتیں بڑی برکتیں ہیں ۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو لوگ مجلس میں بیٹھیں اور اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کریں۔
اور نہ اس کے نبی پاک ﷺ پر درود پڑھیں تو قیامت کے دن ان کی وہ مجلس ان کے لئے باعث ندامت ہوگی اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو انہیں عذاب دے گا اور اگر اللہ چاہے تو انہیں معاف فرما دے گا۔حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ سید المرسلین ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کے پاس میرا ذکر ہو اور اس نے مجھ پر درود پاک نہ پڑھا وہ بدبخت ہے ۔آپ گھر سے کسی کام کے لئے نکلیں تو نکلتے ہیں درود ابراہیمی پڑھنا شروع کر دیں اور مسلسل پڑھتے رہیں انشاء اللہ تمام رکاوٹیں دور اور کام بن جائے گا مثلا جاب کی تلاش میں آپ جائیں گھر سے نکلتے ہوئے درود ابراہیمی کی کثرت شروع کردیں انٹر ویو بچوں کے ایڈمیشن کے لئے کسی شخص سے اپنے پیسے لینے ہوں عدالت یا قانونی معاملات کسی افسر سے کوئی کام لینا ہو یا کم قیمت میں من چاہی شاپنگ الغرض کسی بھی مقصد کے لئے یہ عمل نہایت ہی آزمودہ ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین