وظائف
اپنے والدین کے قدموں کو چھو کر روز صبح و شام اپنے چہرے پر ملیں اگر والدین وفات پاچکے ہیں تو صبح و شام ان کی قبر پر جاکر (یاآپ جس مقام پر ہیں وہیں پر بیٹھ کر )اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ان کی روح کو ہدیہ کریں۔ اور وہ ہاتھ چہرے پر ملیں۔تجربہ کرکے دیکھ لیں ان شاء اللہ بفضل خدا اس عمل سے رزق میں بہت برکت ہوگی ۔اور ہر طرح کی بندش ختم ہوگی۔رزق کی فراخی کیلئے اسماء الحسنیٰ کا وظیفہ21 روز تک وقت مقرر کرکے پڑھیں‘ طریقہ یہ ہے کہ باوضو قبلہ رُخ ہوکر بیٹھیں۔

تو پہلے تین بار درود شریف پڑھیں پھر سو مرتبہ یا مغنی پڑھیں اس کے بعد تین بار درودشریف پڑھیں اور عجزو انکساری سے فراخی رزق کیلئے دعا کریں۔ مجرب المجرب عمل ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر سے قبل رزق کی تقسیم شروع ہوتی ہے۔ رزق کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ فجر کی اذان سےکچھ دیرپہلے تہجد کے وقت اٹھیں اور وضو کرکے 300 مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔دعا کی برکت سے ہرکام ہوجاتا ہےاوررزق کا دروازہ کھل جاتا ہے

یہ ایک ندا ہے فقیر کی کریم کے دروازے پر۔ یہ پڑھ کر بیٹھ رہو یہاں تک کہ فجر کی نماز کا وقت آجائے پھر فجر کی نماز باجماعت پڑھو اس عمل سے دنیا (رزق) تمہارے پاس ٹوٹ پڑے گی اور ہر وہ شے ملے گی جس کی تم کو ضرورت ہو پھر فرمایا کہ اس کی نیکیاں تمہارے لیے آخرت کے واسطے ذخیرہ رہیں گی۔ مجرب عمل ہے اگر آپ چند روز اس پر عمل کریں گے توغیب سے رزق کے دروازے آپ پر کھل جائیں گےا ور دنیا کی کسی مصیبت اور تکلیف میں گرفتار نہ ہوں گے۔ روحانی ترقی ہوگی۔ دل پر نور کے دروازے کھل جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں