وظائف
ا سم اعظم خالق کائنات کا نام ہے اور وہ ’’اﷲ‘‘ ہے جسے اسم ذات قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس ذاتی باری تعالیٰ کے بے شمار صفاتی نام بھی ہیں۔ زمانہ قدیم سے علما اور صوفیا ان صفاتی ناموں میں سب سے بڑے صفاتی نام یعنی اسم اعظم کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے علما اور صوفیا میں خاصا اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ اہل تصوف کے مختلف سلسلوں میں اسم اعظم کے طور پر مختلف اسمائے الٰہی مروج ہیں جن کے مستقل ورد کی مریدین کو تاکید کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ علمائے جفر نے بھی اسم اعظم معلوم کرنے کے لیے بعض اصول وقواعد بتائے ہیں۔ الغرض اسم اعظم کا مسئلہ خاصا پیچیدہ اور متنازعہ ہے۔جیسا کہ ہم نے اوپر بیان کیا ہے کہ مختلف سلسلوں میں مختلف اسمائے الٰہی‘ اسم اعظم کے طور پر پڑھے جاتے ہیں اور انہیں پڑھنے کا مقصد مرید کی روحانی تربیت یعنی کہ اس کا اﷲ سے ایک ربط خاص قائم کرنا ہوتا ہے لیکن علمائے جفر نے اسم اعظم معلوم کرنے کے جو اصول وقواعد بیان کیے ہیں‘ ان کا مقصد صرف اﷲ سے بندے کا رابطہ ہی نہیں ہوتا بلکہ اپنی جائز حاجتوں میں اﷲ سے مدد اور اعانت چاہنا بھی ہوتا ہے۔علمائے علم جفر کے نزدیک وہ اسم الٰہی (ایک یا ایک سے زیادہ) جو کسی شخص کے نام کے موافق یعنی اپنی عنصری اور عددی قوت میں برابر ہوں‘ اس کا ورد نہایت مفید اور موافق ہوتا ہے۔
اسمائے الٰہی کو ویسے بھی اپنے ورد میں رکھنا باعث رحمت وبرکت ہے کہ اﷲ رب العزت نے خود فرمایا ہے کہ میرے بہت اچھے اچھے نام ہیں‘ تم مجھے ان ناموں سے پکارو۔ماہرین روحانیات اس بات پر متفق ہیں کہ اسمائے الٰہی سے بڑھ کر مشکل کشائی کا اور کوئی ذریعہ نہیں لہٰذا ہم یہاں اسم اعظم معلوم کرنے کا وہ سادہ اور آسان طریقہ بتانا چاہتے ہیں جس کے ذریعے انسان (عورت یا مرد) اپنے نام کے ذریعے اپنا اسم اعظم معلوم کرسکتا ہے اور اس کے ورد سے فیوض وبرکات حاصل کرسکتا ہے۔آپ ایسے مسائل سے دوچار ہوں جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ آپ لوگ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں کوئی بھی معاملہ سیدھا نہیں ہورہا ۔ اپنے گناہوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں اور گناہوں کے دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اسم اعظم جو کہ اللہ پاک نام ہے ۔ اس وظیفہ کے برکت سے آپ کی ہر دعا قبول ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ کے ہر نام کو اسم اعظم کہا جاتا ہے کچھ نام بہت خاص ہیں جن کو اسم اعظم کہا گیا ہے ۔
آج آپ کیلئے ایسا اسم اعظم کا وظیفہ لائے ہیں آپ وظیفہ کرلیں گے تو آپ کی ہر دعا قبول ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرما دے گا ۔وہ وظیفہ کونسا ہے جو اسم اعظم پر مشتمل ہے آپ نے دن کے کوئی حصہ میں پاک وصاف ہوجانا ہے ۔ اور آپ نے تنہائی میں بیٹھ کر یااللہ ُ،یاسمیعُ کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنا ہے ۔ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے دل میں وہ خواہش کرلینی جس کیلئے وظیفہ کررہے ہیں۔انشاء اللہ آپ کی جو بھی دل کی مراد ہوگی پوری ہوگی