ایک نیک شخص مصر میں رہا کرتا تھا جسے ابو سعید الاخیاط کے نام سے پکارا جاتا تھا وہ لوگوں سے دور اکیلا رہا کرتا اور لوگوں سے ملتا نہیں تھا پھر اچانک اس نے حضرت سیدنا ابن رشید ؒ کی محفل میں پابندی سے شرکت کرنا شروع کر دی لوگ بڑے حیران ہوئے اور اس سے وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ اللہ پاک کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی ﷺ میرے خواب میں تشریف لائے اور مجھے فرمایا ان کی محفل میں حاضر ہوا کرو کیونکہ یہ اپنی محفل میں مجھ پر بکثرت درود پاک پڑھتا ہے پھر جب حضرت ابن رشید ؒ کا انتقال ہوا تو انہیں خواب میں اچھی حالت میں دیکھ کر عرض کیا گیا یہ انعامات ملنے کاسبب کیابنا ارشاد فرمایا نبی پاک ﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھنا۔
جنتی صحابی حضرت سیدنا بلال ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک سخت سرد رات میں فجر کی اذان کہی لیکن مسجد میں کوئی نہ آیا کچھ دیر بعد میں نے پھر آذان دی مگر اب کی بار بھی کوئی نہ آیا جب رسول اللہ ﷺ نے یہ معاملہ دیکھا تو ارشاد فرمایا لوگوں کو کیا ہوا میں نے عرض کی سخت سردی نے لوگوں کو مسجد میں آنے سے روکا ہے آپﷺ نے دعا فرمائی اے اللہ پاک لوگوں سے سردی کو دور فرما حضرت بلال ؓ فرماتے ہیں کہ سردی ایسے دور ہوئی کہ میں نے لوگوں کو صبح کو وقت گرمی کی وجہ سے پنکھا جھلتے ہوئے دیکھا ۔اللہ پاک نے چار موسم پیدا فرمائے ہیں ہر موسم کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں اور ہر ایک کا اپنا مزہ اور خاص پھل و سبزیاں گرمی کے موسم میں بعض فصلیں پکتیں ہیں جو انسان کی اہم ترین ضروریات میں سے ہیں
اور پسینے کے ذریعے سے کئی بیماریاں جسم سے خارج ہوتی ہیں جبکہ سردیوں میں کئی طرح کے خشک میوہ جات پیداہوتے ہیں جو کہ جسم انسانی کے لئے بہت مفید ہیں اللہ پاک کی پیداکی ہوئی ہر چیز ہر موسم اچھا ہے اور موسم کی تبدیلی میں اللہ پاک کی بے شمار حکمتیں ہیں ہم کمزور و ناتواں لوگ بہت جلد ہی گھبر اجاتے ہیں اور گرمی آجائے تو کہتے ہیں کہ سردی اچھی تھی جب سردی ہوجائے تو کہتے ہیں گرمی آجائے تو اچھا تو ہر حال میں اللہ کاشکر ادا کیاکریں ۔ عمل یہ ہے کہ جب سونے کے لئے آپ جاتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے آپ نے اس عمل کو کرنا ہے چھوٹا سا عمل ہے آپ جب اس عمل کو روزانہ جب بستر پر بیٹھیں تو صرف سات بار پڑھ لیجئے
تو انشاء اللہ اس سات بار کے عمل سے ہی اللہ پاک آپ کو بہت بڑی خوش خبری عطا فرمادے گا اللہ پاک آپ کو اپنی جناب سے بے شمار رزق عطا فرمادے گا۔جیسے ہی آپ اپنے بستر پر کاموں سے فارغ ہو کر جائیں تو وہاں پر بیٹھ کر آپ نے سات بار سورہ اخلاص اور سات بار سورہ فاتحہ دونوں سورتیں ملا کر پڑھ لینی ہیں اول آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھ لیجئے اور وہیں بستر پر بیٹھ کر ہی اللہ کی بارگاہ میں اپنے لئے دعا کریں اپنے عزیز و اقارب بہن بھائیوں اور والدین کے لئے دعا کیجئے اور رات سونے سے پہلے اپنے والدین کا مبارک چہرہ ضرور دیکھ لیا کریں کہ وہی ہیں جنہوں نے محنت سے ہمیں پالا اور وہی ہیں جنہوں نے ہماری پرورش کی ان کی خدمت ضرور کر لیا کریں اللہ پاک اسی کی برکت سے بے شماررزق عطافرمائے گا۔