پاکستان نے جمعرات کو فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یہ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم مکمل طور پر پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے اور یہ 140کلو میٹر تک روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ یہ ویپن سسٹم افواج پاکستان کی دشمن کے علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا اور اس کے ذریعے کامیابی کے ساتھ سو فیصد تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکے گا ۔ صدر عارف علوی ،

وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں ، سائنسدانوں اور دیگر عملے کو مبارکباد دی ۔

پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ”فتح ون“کا کامیاب تجربہ کر کے دشمنوں کو حیران کر دیا جس کے بعد مودی سرکار سمیت پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ملکی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 140 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں