درود تنجینا سے مراد وہ درود شریف ہے جسے پڑھنے سے ہر مشکل مہم آسان ہو جاتی ہے . جو شخص اس درود پاک کو ادب و احترام سے قبلہ رو ہو کر ہر روز تین سو بار پڑھے گا اللہ کے فضل سے اس کی سخت سے سخت مشکل حل ہو جائے گی. شرح دلائل الخیرات کے مؤلف نے لکھا ہے کہ جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شوق ہو وہ خالص نیت سے یہ درود پڑھے اور بعد نماز عشاء ایک ہزار بار پورا کرے اور بستر کو معطر کر کے باوضو ہی سو جائے انشاءاللہ 7 روز کے اندر اندر ہی زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم نصیب ہو گی۔

اور اللہ کرم کرے تو ہو سکتا ہے ایک ہفتے کے اندر اندر ہی زیارت نصیب ہو جائے. ایک بزرگ کا کہنا ہے کہ جو شخص اس درود پاک کو صبح و شام دس دس بار پڑھے تو اللہ تعالٰی اس سے راضی ہو جائے گا اور اللہ کے قہر سے نجات ملے گی. اللہ اسے برائیوں سے محفوظ رکھے گا. اسکے غم مٹ جائیں گے. اس درود پاک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جو شخص بیماری سے تنگ آ کر طبیبوں اور ڈاکٹروں سے مایوس ہو گیا ہو اسے چاہیئے کہ اس درود پاک کو کثرت سے پڑھے انشاءاللہ بیماری کی تکلیف سے نجات ملے گی۔ہر جانت پوری ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں