میں نے قرض بہت لے رکھا ہے مگر اسکی ادائیگی کی وجہ سے اب ذہنی طور پر بہت ڈسٹرب ہوچکاہوں۔جو بھی بزنس کیا ہے قرض لیکر کیا ۔بڑی کوشش کی کہ کسی طرح قرض کی لعنت سے نکل جاوں لیکن یہ بڑھتا ہی گیا ہے ۔گورنمنٹ جاب پر ہوں مگر مستقل نہیں ۔بارہ سال سے کنٹریکٹ پر ہوں ۔ مجھے اسما الحسنیٰ کے مطابق کوئی تسبیح بتائیں تاکہ میری ٹینشن ختم ہوجائے ۔(کاشف طاہر)
انسان مجبور ہوکر قرض لے ہی لیتا ہے لیکن یہ گلے کا پھندہ نہ بھی بنے پیروں میں بیڑیاں ضرور پہنا دیتا ہے ۔آپ اب دو کام کریں ۔ایک تو استغفراللہ کی تسبیح روزانہ تین بار پڑھا کریں ۔دوسرا اسم رب العزت ہے ”یا لطیف “آپ روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھا کریں ۔اس اسم پاک کو مشکل کشائی کے لئے پڑھا جاتا ہے ۔اولیا اللہ اسکا ذکر کثیر کرتے تھے ۔سخت مشکلات اسکی تسبیحات سے دور ہوجاتی ہے ۔پورے یقین اور ایمان کے ساتھ پڑھیں۔