گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹوئٹ پاکستان میں توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کے نقشے میں بھارت کے زیر انتتظام کشمیر کو دکھا یا گیا۔ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکنز کی حامی ہے، جبکہ جوبائیڈن کو دنیا بھر میں بہت کم حمایت حاصل ہے۔ پاکستانی عوام نے تو اس بات پر غور و فکر کیا مگر دوسری جانب امریکی کامیڈین بھی اپنا ردعمل دینے سے باز نہ آئے۔

ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکنز کی حامی ہے، جبکہ جوبائیڈن کو دنیا بھر میں بہت کم حمایت حاصل ہے۔ پاکستانی عوام نے تو اس بات پر غور و فکر کیا مگر دوسری جانب امریکی کامیڈین بھی اپنا ردعمل دینے سے باز نہ آئے۔امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی ایک ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے امریکہ صدارتی انتخابات کے موقع پر ایک ٹویٹ میں دنیا کا نقشہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا میرے والد کی حامی ہے، شیئر کیے گئے نقشہ میں مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ کے بجائے پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا تھا۔یہ نقشہ حکومت پاکستان نے کچھ عرصہ قبل سرکاری سطح پر جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی علاقہ ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ” مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔پروگرام حسب حال کے میزبان جنید سلیم کی جانب سے بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جونیئر ٹرمپ کی جانب سے جاری کئے گئے الیکٹورل میپ میں مقبوضہ جموں کشمیر کو بھارت کا نہیں بلکہ پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جو پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔

جنید سلیم کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ “‏کچھ دن پہلے سعودیہ نے اپنے نئے 20 کے نوٹ پر کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتایا اور آج امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ٹرمپ نے 1 ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا، یہ ہے وہ سفارتکاری جس کو ریورس کرنا ناممکن ہے (سچ میں گدھے ہیں جو کہتے ہیں عمران خان نے کشمیر بیچ دیا)”

اپنا تبصرہ بھیجیں