پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ گوجرانوالہ کے دوران براق کم بیٹ اسکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمپلیکس کے قیام کا مقصد جنگ میں میکنائزڈ عناصر کی کارکردگی مزید نکھارنا ہے۔ آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا بھی مظاہرہ دیکھا اور جنگی مشقوں میں آرمرڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکنائزڈ انفنٹری نے حصہ لیا۔ آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

براق نامی ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ میزائل ہر موسم میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ڈرون طیارے سے ساکن اور حرکت کرتے ہوئے اہداف کو کامیابی نشانہ بنایا گیا جبکہ لیز گائیڈڈ میزائل بھی فائر کئے گئے۔ آرمی چیف نے تجربے کا معائنہ کیا اور انجینیئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آج پاکستان نے دفاع شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ براق اور براق لیزر گائیڈیڈ میزائل ہر موسم میں کارآمد ثابت ہونگے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون طیارے کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان پاک فوج کے کہنا تھا کہ براق ڈورن اور لیزر گائیڈڈ میزائل کے تجربے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں