پاکستان کے ایک سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ ترک ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ میں ارطغرل غازی کا مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن کوپاکستان آنے سے روکنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی جانب سے دباؤڈالا جارہا ہے۔
پاکستان کے چند سینئر صحافیوں نے ایک ٹاک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں۔ ایک برادر مسلم ملک تو ارطغرل ڈرامے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے ارطغرل ڈرامے میں مرکزی اداکار اداکرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے پیش نظر ڈرامے کے ہیرو اینگن التان دزیاتن رواں ماہ 9 سے 11 اکتوبر تک تین روز کے لیے پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے ان کے دورے کو ’’جشن ارطغرل‘‘ کانام دیا گیا تھا۔ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل جسے ارطغرل غازی کے نام سے اردو ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے، سے پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کردی۔
خیال رہے کہ انجین التان دوزیتان کی جانب سے بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جاچکا ہے تاہم انہوں نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کب پاکستان آئیں گے۔گزشتہ ماہ ان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔