اس میزائل فیملی “75-S” کے بہت سے نام ہیں پر سام 2 گائید لائن کی چائنا کی بنی ایڈوانسڈ کاپی جو کہ پرانے اصل میزائل کے مقابلے میں
بہت ہی جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہے ۔سام 2 کی کامیابی کا جھنڈا تب گاڑھا گیا تھا جب اس نے امریکہ کے سب سے زیادہ بلندی پر جانے والے ایک جاسوس طیارے “U2” کو مار گرایا تھا ۔ امریکی اس طیارے کو سوویت یونین کی جاسوسی کرنے کے لیے پاکستان سے آپریٹ کرتے تھے۔

1960 میں یہ میزائل ابھی نیا نیا ہی تھا کہ امریکی جو جاسوسی کے لیے استعمال کر رہے تھے انہیں بھی اس کی صلاحیت کا اندازہ نہیں تھا ۔سوویت یونین کو پتا تھا کہ امریکہ 70 ہزار فٹ کی بلندی پر “U2” جہازوں سے اس کی جاسوسی کر رہا ہے, اس سوچ کو دماغ میں رکھ کر ایک ایسا میزائل بنایا جائے جو آسمانوں سے تارے توڑ لائے ۔

سام 2 گائیڈ لائن کو آپریشنل کرتے ہی فیلڈ کمانڈر جنرل یاوگینی نے آڈر دیے تھے کہ اب جب “U2” آئے تو بچ کر نا جائے ۔ کیونکہ اس وقت کے مگ اور سخوئی اتنی بلندی پرنہیں جا سکتے تھے اس لئے ائیر ڈیفنس یونٹس کو ریڈ الرٹ رکھا گیا اور بالآخر ا مئی 1960 کی صبح کو میخائیل ویرینوف نے راڈار پر “U2” طیارے کے نظر آتے ہی 3 میزائل فائرکر دیے۔ طیارہ اس وقت سوویت یونین کے 250 کلو میٹر اندر تھا, سوویت یونین نے پاکستان اور امریکہ کو خوب لتاڑا۔ امریکہ نے حسب سابق جھوٹ کے پل باندھے کہ جہاز ترکی پر گم ہو گیا تھا پر کوئی فائدہ نا ہوا۔

American Spy Secret Aircraft اس کامیابی پر چین کے کان کھڑے ہوئے اور انہوں نے 70 کی دھائی میں یہ میزائل خریدے اور اس کی کاپی “HQ-1” کے نام سے بنائی جو بالکل ویسی تھی اور اسی طرح کام کرتی تھی۔ادھر امریکہ نے کاؤنٹر میسرز نکالے اور جہازوں پر لگائے ادھر چین نے “HQ-2” پروجیکٹ چلا دیا جو ان کاؤنٹر میسزر کے ہوتے ہوئے بھی طیاروں کو تباہ کر سکتا تھا اسے نیا ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کہا جا سکتا ہے۔

90 کی دھائی کے شروع میں یہ میزائل چینی افواج کو ملے, یہ لانگ رینج اینٹی ائیر کرافٹ سمجھا جاتا ہے, “HQ-2” کی رینج 115 کلو میٹر ہے اور یہ نیا میزائل 77 ہزار فٹ کی بلندی تک ٹارگٹ کو نشانہ بناتا سکتا ہے , اس کا اپنا ریڈار سسٹم جو کہ ٹارگٹ کو لوکیٹ کرتا ہے اور پھر میزائل کو راستہ دکھاتا ہے “202 SJ” ہے, یہ فیز ارے راڈار ہے جو کہ ایک وقت میں کئی ٹارگٹس پر نظر رکھتا ہے, چاہے وہ 70 ہزار فٹ اونچائی پر ہی کیوں نا ہوں ۔

یہ ٹو سٹیج صلاحیت کا حامل میزائل ہے اور اس کو ری لوڈ کرنے میں صرف 12 منٹ درکار ہوتے ہیں ۔Pakistan Air Defence پابندیوں کے بعد پاکستان کو بھی میزائلوں کی فراہمی میں مشکلات ہوئیں , کروٹیل ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کافی نا تھا اس لئے پاکستان نے چائنا سے “HQ-2” کی 12 بیٹریاں خریدیں, ہر بیٹری میں 6 راڈار اور 6 میزائل لانچر تھے ۔اس ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کو پاکستان کی اہم تنصیابت اور تمام بڑے شہروں کی حفاظت کے لیے نصب کیا گیا ہے۔

HQ-2 پاکستان کے پاس زیادہ فاصلے تک مار کرنے والا ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم” ایک تبصرہ

  1. Assalam o Alikum pakistan is a peace ful country Paak Army belive in peace ful devlop the country the media not critisise in Army

اپنا تبصرہ بھیجیں